Book Name:ALLAH Ki Muhabbat Kaese Hasil Ho?
تَعالیٰ کی سچی مَحَبَّت ہمارے دل میں جاں گُزیں ہوگی۔
حضرت انس رَضِیَ اللہ عَنْہُسے روایت ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاکصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: بے شک زِیادہ اَجْرسخت آزمائش پر ہی ہے اور اللہ پاک جب کسی قوم سے مَحَبَّت کرتا ہے تو انہیں آزمائش میں مبُتلا کردیتا ہے، تو جو اس کی قَضا پر راضی ہو، اس کے لئے اس کی رِضا ہے اور جوناراض ہو اس کے لئے ناراضی ہے۔ (ابن ماجہ، 4/374، حدیث:4031)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
دل میں دنیا کی مَحَبَّت نہ ہونا، مَحَبَّتِ الٰہی کا ذریعہ
پیارے اسلامی بھائیو!محبتِ الٰہی کے حُصُول کا ایک ذریعہ یہ بھی ہے کہ دُنیا کی مَحَبَّت کو اپنے دل سے نکال دیاجائے۔ مگرافسوس دُنیا کی مَحَبَّت میں گرفتاراوراس کی رنگینیوں کا شکار ہوکر ہمارے دلوں سے مَحَبَّتِ الٰہی کی مٹھاس ختم ہوتی جارہی ہے،کیونکہ اگر ہم اللہ پاک کی مَحَبَّت میں سچے ہوتے تو ہماری نمازیں قضا نہ ہوتیں ،رمضان کے روزے نہ چھوڑتے، زکوٰۃ کی اَدائیگی میں سُستی نہ کرتے ،معلوم ہوا کہ یہ دُنیا کی مَحَبَّت کی نحوست ہی ہے کہ جس کی بِنا پر ہم صحیح معنوں میں مَحبَّتِ اِلٰہی نہ پاسکے۔لہٰذا دُنیا کی مَحَبَّت سے جلد اَزْ جلد پیچھا چُھڑائیےکہ اس کی مَحَبَّت میں خَسارہ ہی خَسارہ ہے۔
حضرت عَبدُاللہبن مَسعُود رَضِیَ اللہ عَنْہُ سے رِوایَت ہے کہ شَہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا کہ جسے دُنیا کی مَحَبَّت کا شربت پِلایا گیا،وہ تین(3) چیزوں کا مزہ ضرور چکھے گا (۱) ایسی سختی جس سے اس کی تھکن دُورنہ ہوگی، (۲)ایسی حرص جس