Gharelu Zindagi Ki Sunnatain aur Adaab

Book Name:Gharelu Zindagi Ki Sunnatain aur Adaab

مُتَعَلِّق 2باتیں سیکھنے کو ملیں؛ 

(1):یہ آپ کو نہیں جھٹلاتے

اَوَّل تو یہ کہ دیکھیے! ہمارے پیارے نبی، آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی سیرتِ پاک کتنی پاکیزہ، کتنی حَسِین اور کتنی خوبصُورت ہے کہ ابوجہل جیسے بدبخت کافِر، جو اپنی بدبختی، سیاہ دِلی  اور بُغض کی وجہ سے کلمہ اگرچہ نہیں پڑھتے، البتہ! آپ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی طرف مائِل ہوئے بغیر رہ نہیں پائے، راتوں کو چُھپ چُھپ کر بزبانِ مصطفےٰ کلامِ خُدا سننے جاتے ہیں۔

ہر آنکھ دیکھتی ہے تیرے ہی رُخ کا جلوہ         ہر کان سن رہا ہے پیارے کلام تیرا

تو نائبِ خدا ہے، محبوبِ کبریا ہے                ہے مُلک میں خدا کے جاری نظام تیرا

  یہاں سے معلوم ہوا؛ کفّارِ مکہ جو کلمہ نہیں پڑھتے تھے، یہ اُن کی اپنی باطنِی خباثت کی وجہ سے تھا، ورنہ پیارے مَحْبُوب  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی ذاتِ پاک میں نقص کا کروڑواں حصّہ بھی یہ تلاش نہیں کر پائے تھے۔   اللہ  پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

لَا یُكَذِّبُوْنَكَ وَ لٰكِنَّ الظّٰلِمِیْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ یَجْحَدُوْنَ(۳۳)  (پارہ:7، سورۂ انعام:33)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: یہ تمہیں نہیں جھٹلاتے بلکہ ظالم اللہ  کی آیتوں کاانکار کرتے ہیں ۔

پتا چلا؛ اللہ  پاک نے اپنے مَحْبُوب  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کو بنایا ہی ایسا باکمال اور بےمثال ہے کہ آج تک کوئی بھی غیر مُسْلِم آپ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی ذات کو جھٹلانے کی ہمت نہیں کر پایا ۔ چاہے وہ اَہْلِ کتاب ہوں یا مکّے کے مُشْرِک ہوں، سب ہی دِل سے جانتے تھے کہ مُحَمَّد صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  سے بڑھ کر سچّا اس دُنیا میں اَور کوئی نہیں ہے۔ ہاں! یہ کلمہ