Book Name:Gharelu Zindagi Ki Sunnatain aur Adaab
گھر کا ماحول بہتر کرنے، اسلامی ماحول بنانے کا ایک بہترین ذریعہ یہ ہے کہ گھر میں فیضانِ سُنّت کا دَرْس دینے کی عادَت بنا لیجیے !
پیارے اسلامی بھائیو!آکَولہ(مہاراشٹر،ہند) کے ایک اسلامی بھائی نے کچھ اس طرح کا بیان دیا کہ برے لوگوں کیساتھ تعلقات کے سبب ہمارا گھر بد عملی کے ساتھ ساتھ بد عقیدگی میں مبتلا ہو گیا تھا، اسی دوران میرا 17سالہ چھوٹا بھائی جو کہ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو چکا تھا ، وہ گھر میں سب کو اِکٹھّا کرکے فیضانِ سنّت کا درس دیا کرتا تھا۔ میں اِس میں نہیں بیٹھتا تھا ، ایک دن میں قریب ہوکر بیٹھ گیا کہ سُنوں توسَہی یہ دَرس میں کیا بتاتا ہے، سناتو بہت اچّھا لگا ، لہٰذا میں روزانہ گھر دَرس میں شریک ہونے لگا۔رفتہ رفتہ میرے دل کی سیاہی دُور ہونے لگی ، الحمد للہ ! گھر میں ہونے والے اس دَرْس کی برکت سے ہمارے گھر میں دِینی ماحول بنا اور اللہ پاک کے فضل سے بدعقیدگی سے بھی نجات مِل گئی۔([1])
بُری صحبتوں سے کَنارہ کشی کر اور اچھوں کے پاس آ کے پا دینی ماحول
تمہیں لطف آ جائیگا زندگی کا قریب آ کے دیکھو ذرا دینی ماحول
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! آپ بھی گھر میں دَرْس دینے کی عادَت بنائیے! اَلحمدُ لِلّٰہ! دَرْس دینا ذیلی حلقے کے 12 دِینی کاموں میں سے ایک کام ہے۔ اللہ پاک نے ہم مسلمانوں کو حکم دیا:
قُوْۤا اَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِیْكُمْ نَارًا
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان : اپنی جانوں اور اپنے گھر