Gharelu Zindagi Ki Sunnatain aur Adaab

Book Name:Gharelu Zindagi Ki Sunnatain aur Adaab

ہو جائے گی، اللہ  پاک نے ان سب کو ہمارے گھروں سے دُور رکھا ہوا ہے، یہ کتنا بڑا اِحْسان ہے، کیسی عظیم نعمت ہے۔  اس گھر کا بھی تو ہمیں شکر کرنا ہے۔  وہ کیسے ادا کریں گے...؟ گھر میں نیکیوں والا ماحول بنا کر۔ حضرت عبد اللہ  بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُما  سے روایت ہے، رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: اِجْعَلُوْا ‌فِي ‌بُيُوْتِكُمْ ‌مِنْ ‌صَلَاتِكُمْ، ‌وَلَا ‌تَتَّخِذُوْهَا ‌قُبُوْرًا یعنی کچھ نماز گھر میں بھی پڑھا کرو! گھروں کو قبرستان نہ بنا دو...!! ([1])

پتا چلا؛گھر چاہے دُنیا کی خوشیوں سے بھرا ہوا ہو، مال و دولت کی کوئی کمی نہ ہو، روشنیوں سے جگمگا رہا ہو، بہت عالی شان ہو، اگر وہاں نماز نہیں پڑھی جاتی تو وہ قبرستان بلکہ اِس سے بھی زیادہ ویران اور سُنسان ہے۔ اِس لیے  گھر میں نمازوں کا ماحَوْل بنائیں، گھر کی خواتین کو نَرْمی سے، پیار کے ساتھ تَرْغِیب دِلائیں، اُنہیں نمازی بنائیں، خُود بھی گھر میں نوافِل وغیرہ کا سلسلہ کریں، اِنْ شَآءَ اللہ  الْکَرِیْم! گھر میں نمازوں کا ماحَوْل اگر بن گیا تو سمجھئے کہ دِین کا ستون گھر میں لگ گیا ۔جی ہاں! حدیثِ پاک ہے: الصَّلَاةُ ‌عِمَادُ ‌الدِّينِ نماز دِین کا ستون ہے۔ ([2])اِنْ شَآءَ اللہ  الْکَرِیْم! جب تک گھروں میں نمازوں کا ماحول رہے گا، اُس گھر میں دِین قائِم رہے گا۔

گھر کی عزّت کیجیے !

پیارے آقا صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: اَكْرِمُوْا ‌بُيُوْتَكُمْ ‌بِبَعْضِ ‌صَلَاتِكُمْ یعنی کچھ نمازوں کے ذریعے اپنے گھر کی عزّت بڑھاؤ...!! ([3]) پتا چلا؛ ہم گھر میں نمازوں کا ماحَوْل


 

 



[1]... بخاری،کتاب الصلاۃ،باب کراہیۃ الصلاۃ فی المقابر،صفحہ:179،حدیث:432 ۔

[2]...نواد رالاصول،الاصل التاسع والثلاثون والما ئتان،فی خصائص النبی ...الخ،صفحہ:152۔

[3]...مصنف عبدالرزاق،کتاب الصلاۃ،باب اتخاذالرجل فی ...الخ،صفحہ:299،حدیث:1536۔