Book Name:Gharelu Zindagi Ki Sunnatain aur Adaab
وَسَلَّمَ قبیلہ بنواَشْہَل میں تشریف لے گئے، وہاں نمازِ مغرب باجماعت مسجد میں ادا کی گئی، نماز کے بعد لوگ وہیں بیٹھ کر تسبیح کرنے لگے۔ آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: هَذِهِ صَلَاةُ الْبُيُوْتِ یعنی یہ تسبیح گھر کی نماز ہے۔ ([1]) یعنی انہیں چاہیے کہ تسبیح وغیرہ گھر جا کر پڑھا کریں۔
پتا چلا؛ گھر میں ذِکْر اَذْکار کا بھی ماحول بنانا چاہیے ۔ ایک حدیثِ پاک میں ہے:
مَثَلُ الْبَيْتِ الَّذِيْ يُذْكَرُ اللهُ فِيْهِ وَالْبَيْتِ الَّذِيْ لَا يُذْكَرُ اللهُ فِيْهِ مَثَلُ الْحَيِّ وَالْمَيِّتِ
ترجمہ:وہ گھر جس میں اللہ پاک کا ذِکْر ہوتا ہے اور وہ گھر جس میں اللہ پاک کا ذِکْر نہیں ہوتا، ان کی مثال زندہ اور مردہ جیسی ہے۔ ([2])
یعنی جہاں ذِکْر ہوتا ہے، وہ گھر زندہ ہے، جہاں ذِکْر نہیں ہوتا، وہ گھر مُردَہ ہے۔ لہٰذا گھر میں ذِکْرُ اللہ کا بھی ماحول بنانا چاہیے ۔ جیسے بھی آسانی ہو، گھر میں کچھ نہ کچھ ذِکْر کی عادَت بنانی چاہیے ، ایک صُورت یہ بھی ہو سکتی ہے کہ ہفتے میں ایک دِن مقرر کر لیا جائے، مثلاً *جمعہ کے دِن جمعہ کی نماز کے بعد یا نمازِ عصر تا نمازِ مغرب صِرْف اپنے گھر کے ہی اَفْراد شرعِی پردے کا لحاظ رکھتے ہوئے مِل بیٹھ کر مختصر سِی محفلِ ذِکْر و دُرود رکھ لیں، اِس میں تِلاوت بھی ہو سکتی ہے، سب مِل بیٹھ کر تِلاوت کریں، اللہ پاک کے پاکیزہ ناموں کا ذِکْر ہو، دُرودِ پاک پڑھا جائے، پِھر دُعا ہو جائے *اِسی طرح گیارہویں شریف کا اِہتمام کیا جائے، ہر مہینے گیارہویں شریف کے موقع پر گھر میں مختصر سی محفل ہو جایا کرے، گھر کے ہی سب افراد ہوں، ذِکْر اَذکار ہو، درودِپاک پڑھیں، تِلاوت کریں، اِس سب کا ثواب غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ