Book Name:Gharelu Zindagi Ki Sunnatain aur Adaab
دُشمن ہیں۔ اِس سب کے باوُجُود آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ رات کی تنہائیوں میں اِن سب مشکلات سے تَوَجُّہ ہٹا کر، اپنے رَبّ کے حُضُور حاضِر ہوتے ہیں اور گھر مبارَک میں رات رات بھر تِلاوتِ قرآن فرماتے ہیں۔
سُبْحٰنَ اللہ ! کیا شان ہے میرے آقا صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی...!! دوسری طرف ہم اپنا حال دیکھیں؛ ہم اگر تِلاوت کریں، نمازیں پڑھیں، نیک کام کریں تو ہماری مخالفت نہیں کی جاتی، ہماری تو تعریفیں کی جاتی ہیں، لوگ نیک آدمی سمجھ کر عزّت دیتے ہیں، دُعاؤں کے لیے کہتے ہیں، اس کے باوُجُود ہم نیکیوں کی طرف نہیں بڑھتے، ہم تِلاوت نہیں کرتے،اللہ پاک ہمارے حال پر رحم فرمائے۔ اِخلاص کی، نیکیوں کی توفیق عطا فرمائے، یاد رکھیے! نیکی اللہ پاک کا قُرب دِلاتی ہے *پاک دِل بناتی ہے* نیکی کی برکت سے مشکلات ٹلتی ہیں *آفتیں دُور ہوتی ہیں* نیکی نزع میں آسانیاں دِلانے والی* قبر چمکانے والی * اور جنّت میں پہنچانے والی ہے۔ لہٰذا ہمیں چاہیےکہ ہم نیک اَعْمال کیا کریں *نفل روزے رکھا کریں *نمازیں پڑھا کریں *تلاوت کیا کریں *درودِ پاک کی کثرت کیا کریں اور بھی جو نیک اعمال ہیں، اپنایا کریں، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! برکتیں ہی برکتیں نصیب ہوں گی۔
امیر اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے آسانی سے نیکیاں کمانے کا ایک نسخہ ہمیں دیا ہے: نیک اَعْمال۔ یہ مختصر سا جیبی سائز رسالہ ہے، 72 نیک اعمال کے نام سے مکتبۃ ُالمدینہ سے مل جاتا ہے۔ یہ حاصِل کیجیے! پاس رکھیے! روزانہ اس کے خانے فِل کیا کیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! نیک کام کرنا اور ان پر استقامت پانا نصیب ہو جائے گا۔
عمل کا ہو جذبہ عطا یاالٰہی! گناہوں سے مجھ کو بچا یاالٰہی!