Book Name:Amad e Mustafa Marhaba Marhaba
(ایضا،ص۲۵)٭ اچھے ماحول سے اچھی صُحبت میسر ہوتی ہے۔ (ایضا، ص۱۶) ٭ اچھے ماحول سے وابستہ ہونے پر ظاہر و باطن کی اصلاح ہوتی ہے۔ (ایضا، ص۱۶) ٭بُرے ماحول کو اپنانے والے افراد اپنی عزت و وقار اور حیثیت کو کھودیتے ہیں۔ (ایضا، ص۲۶) ٭ حضرت مالک بن دینار ررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے فرمایا: جس بھائی یا ساتھی کی صحبت تمہیں دینی فائدہ نہ پہنچائے تم اس کی صُحبت سے بچو تاکہ تم محفوظ و سلامت رہو۔(کشف المحجوب، باب الصحبۃ ومایتعلق بہا ، ص۳۷۴)٭دعوتِ اسلامی کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا روح پرور ماحول عبادات و معاملات کی نگہداشت اور سنتوں کی محافظت کا جذبہ لئے ہوئے سوئے مدینہ رواں دواں ہے لہذا دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ اور نیک ماحول سے وابستہ ہونا سعادت دارین ہے۔ (اچھے ماحول کی برکتیں،ص۲۲)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
٭انگوٹھے چومتے وقت کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق”انگوٹھے چومتے وقت کی دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے:
صَلَّی اللہ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللہ ۔ قُرَّۃُ عَیْنِیْ بِکَ یَا رَسُوْلَ اللہ ۔ اَللّٰہُمَّ مَتِّعْنِی بِالسَّمْعِ وَالْبَصَرِ۔
ترجَمہ: اے اللہ کے رسول! آپ پر اللہ تعالی رحمتِ کاملہ نازل فرمائے۔ یا رسول اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ! آپ میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہیں۔ الٰہی مجھے سننے اور دیکھنے کی قوت سے فائدہ اُٹھانے والا کر ۔ (خزینۂ رحمت، ص96)