Book Name:Imam Hussain Ki Ibadat
سے پریشان (Worried)ہے،ہر ایک دوسرے سے ناراض نظرآتاہے ،کہیں والدین اپنی نافرمان اولاد سے بیزار ہیں، تو کہیں بھائی بھائی کے درمیان نااِتِّفاقیاں پیدا ہو رہی ہیں۔
اے عاشقانِ رسول!شایداس کی وجہ یہی ہےکہ ہم اللہپاک اور اس کےآخری نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکےفرامین پرعمل چھوڑکردن رات ان کی نافرمانی والےکاموں میں مشغول ہو گئے،نہ صرف خُودنمازوں سے دُورہوئے بلکے ہمارے بچے اور گھر والےبھی نمازوں سے دُور ہوتےجا رہےہیں اورہم اپنے بچوں کی اچھی تربیت نہیں کرتے،انہیں نمازوں کاذہن بھی نہیں دیتے،حالانکہ ہمیں بچوں کی اچھی تربیت کرنی اور بچپن ہی سے انہیں نمازوں کاذہن دینا چاہئے۔
یاد رکھئے!اگربچوں کوبچپن ہی میں ناجائزوحرام کاموں سے بچاکران کی اچھی تربیت پر تو جہ دی جائے تودنیا و آخرت میں کامیابی ان کامقدربنےگی،جیساکہ حضرت امامِ حُسین رَضِیَ اللہُ عَنْہُکی بچپن میں اچھی تربیت ہوئی تو آپ بےشمار خویبوں والے ہوگئے ،لہٰذاوالدین پر لازم ہےکہ بچوں کی اچھی تربیت کریں کہ کل بروزِ قیامت اس بارے میں پوچھا جائے گا،چنانچہ
حضرت عبدُاللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَانےایک شخص سےفرمایا:اپنےبچےکی اچھی تربیت کرو کیونکہ تم سے تمہاری اولاد کے بارے میں پوچھا جائے گا کہ تم نے اس کی کیسی تربیت کی اور تم نے اسے کیاسکھایا۔
(شعب الایمان،باب فی حقوق الاولاد والاھلین، ۶/۴۰۰،حدیث: ۸۶۶۲)
والدین پر اولاد کے جو حقوق اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَةُ اللہِ عَلَیہِ نے بیان فرمائے ہیں،ان میں سے چند حقوق پیشِ خدمت ہیں:(1)زبان کھلتے ہی اللہ اللہ پھر پورا کلمہ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّااﷲ ُپھر پورا کلمۂ طیبہ سکھائے۔(2)جب تمیزآئے اَدب سکھائے،کھانے،پینے،ہنسنے،بولنے،اُٹھنے،