Book Name:Imam Hussain Ki Ibadat
پرعمل کریں،اِن مقدّس ہستیوں کا نہایت اَدب واِحترام کریں،ان کی خُوشی کو اپنی خُوشی اور ان کےغم کواپنا غم سمجھیں،ان سے دِل وجان سےمحبت کریں،کیونکہ آقا کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ حضراتِ حسنینِ کریمین سے بے پناہ محبت فرماتےتھے،چنانچہ
حضرت ابو ایوب انصاری رَضِیَ اللہُ عَنْہُفرماتےہیں:میں اللہ پاک کےآخری نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں حاضر ہوا توحضراتِ حسنینِ کریمینرَضِیَ اللہُ عَنْہُماآپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی گود میں کھیل رہے تھے۔ میں نےعرض کی: یارسولَاللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! کیاآپ اِن سےمحبت کرتےہیں؟حسنین کے نانا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا:میں ان سےمحبت کیوں نہ کروں،حالانکہ یہ میرے دو(2) پھول ہیں جن کی مہک میں سونگھتا ہوں۔
(معجم کبیر، ۴/۱۵۵، حدیث:۳۹۹۰)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ امام حُسین!ربِّ کریم نے حضرت امامِ حسین رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کو بہت سی خصوصیات اور شان و عظمت سے نوازا تھا، آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی عبادت و ریاضت اورتقویٰ و پرہیز گاری کے واقعات سنتےہیں،چنانچہ
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پیارےاسلامی بھائیو!حضرت امامِ حسین رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی سیرت ِ طیبہ کے روشن پہلوؤں سےمعلوم ہوا!آپ ہروصف میں اپنی مثال آپ تھے،لیکن یہ اوصاف آپ کواپنےہی گھرسےتربیت میں ملےتھے۔آپ کا گھرانہ وحی و اِلہام کا مرکز اور علم و عرفان کا چشمہ تھا، رشکِ کائنات اور مرکزِ تجلیات