Book Name:Imam Hussain Ki Ibadat
مانیں گے،ہمیں آنکھیںدکھائیں گے اورآئے دن ہماری پریشانیوں میں اضافے کاسبب بنتے رہیں گے لیکن اس وقت سوائے پچھتاوے کے کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اےعاشقانِ امامِ حسین!جس طرح حضرت امامِ حُسین رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کوکثرتِ عبادت کا ذوق و شوق تھا اور آپ کثرت سے نوافل ادا فرماتے تھے،اسی طرح آپ کوکثرت سےتلاوتِ قرآن کرنےکابھی بہت ہی زیادہ شوق تھا،آئیے!آپ کی کثرت سےتلاوت ِقرآن کےمتعلق سنتےہیں ،چنانچہ
حضرت اِمام شَعبی رَحْمَۃُ اللہ ِعَلَیْہ فرماتےہیں:رَاَيْتُ الْحُسَيْنَ يَتَخَتَّمُ فِيْ شَهْرِ رَمْضَان یعنی میں نے دىکھا کہ حضرت امامِ حُسىن رَضِیَ اللہُ عَنْہُ رَمَضانُ المبارک میں مکمل قرآنِ مجیدختم فرما یاکرتےتھے ۔ (سیر اعلام النبلا ء،الحسین بن على،۴/۴۱۰)
حضرت امامِ حسین رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قرآن کےعالِم ِباعمل ،تقویٰ و پرہیزگاری کے پیکر،خوفِ خُدا رکھنے والے اور صاحبِ سخاوت تھے۔(شہادت نواسہ سید الابرار،ص۴۷۳ملخصاً)
اے عاشقانِ امام حُسین!حضرت امامِ حسین رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی قرآنِ کریم اور نمازوں سے محبت کااندازہ اس بات سے لگائیےکہ 9 مُحَرَّمُ الْحَرام کو جب یزیدیوں کے ساتھ صلح کی اُمیدختم ہوگئی توآپ نےاپنے بھائی سےفرمایا:کسی طرح یہ لڑائی کل تک مؤخَّر ہوجائے اور آج کی رات ہمیں عبادت ِالٰہی کے لئےمل جائےتوبہترہے۔ اگرموقع مل جائےتوآج کی رات نماز،دعااوراِسْتِغْفَار میں