Book Name:Aal e Nabi Ke Fazail - 3 Muharram 1447 Bayan
ِ امن ہیں اور میرے اہلِ بیت زمین والوں کے لیے باعثِ امن ہیں۔([1]) ایک روایت میں ہے: میرے اَہْلِ بیت زمین والوں کے لئے امان ہیں، جب میرے اَہْلِ بیت نہ رہیں گے، اس وقت زمین والوں پر وہ نشانیاں ظاہِر ہو جائیں گی، جن کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے۔ ([2])
عُلمائے کرام فرماتے ہیں: دُنیا سے ساداتِ کرام کا اُٹھ جانا قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے، یعنی جب دُنیا میں کوئی ایک بھی سیدزادے موجود نہیں رہیں گے، تب قیامت آ جائے گی۔ اور اس میں حکمت یہ ہے کہ قیامت بدتَرِیْن لوگوں پر آئے گی جبکہ ساداتِ کرام دُنیا کے بہترین لوگ ہیں۔([3])
اے عاشقان صحابہ و اَہْلِ بیت! یاد رکھئے!ہمارے آقا ومولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اَوْلادِ پاک کی محبّت دِین کا حِصَّہ ہے، لہٰذا پیارے آقا، احمدِ مجتبیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے سارے شہزادوں، ساری شہزادیوں سے محبّت و عقیدت رکھنا، حسنینِ کریمین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے لے کر آج تک جتنے ساداتِ کرام ہیں، ان سب سے محبّت کرنا، ان کا احترام کرنا، ان کی عزّت بجالانا ہم سب پر لازم ہے۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
قُلْ لَّاۤ اَسْــٴَـلُكُمْ عَلَیْهِ اَجْرًا اِلَّا الْمَوَدَّةَ فِی الْقُرْبٰىؕ ( پارہ:25، الشوریٰ:23)
کَنْزُ العرفان : تم فرماؤ: میں اس پر تم سے کوئی معاوضہ طلب نہیں کرتا مگر قرابت کی محبت۔
علّامہ بغوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ لکھتے ہیں: اس آیتِ کریمہ کا ایک معنیٰ یہ ہے کہ (اے لوگو! میں
[1]...فضائل الصحابہ لاحمد بن حنبل،فضائل علی ،جز:2 ،صفحہ:571 ،حدیث:1145 ، ملتقطًا۔
[2]...اَلشَّرْفُ الْمُؤَبَّد لآلِ محمد ،مقصد الاول،فصل قولہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اہل بیتی امان لامتی، صفحہ:32۔
[3]...اَلشَّرْفُ الْمُؤَبَّد لآلِ محمد ،مقصد الاول،فصل قولہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اہل بیتی امان لامتی، صفحہ:33 ، خلاصۃً۔