Book Name:Janwaron Par Reham Kijiye
رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّ فِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ(۲۰۱) (پارہ:2،سورۂ بقرہ:201)
ترجمہ کنز الایمان:اے ربّ ہمارے ہمیں دنیا میں بھلائی دے اور ہمیں آخرت میں بھلائی دے اور ہمیں عذابِ دوزخ سے بچا ۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول! اَلحمدُ للہ! قربانی کے اَیَّام قریب ہیں، ہر طرف سُنَّتِ ابراہیمی کے چرچے ہیں، خوش نصیب افراد اللہ پاک کے خلیل حضرتِ ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کی سُنَّت کو ادا کرنے کے لئے مال خرچ کر کے خوبصورت سے خوبصورت جانور خرید رہے ہیں، گلیوں میں جانوروں کی چہل پہل ہے، جو خوش نصیب عاشقانِ رسول اس سال قربانی کی سعادت حاصل کر رہے ہیں، اللہ پاک اِن سب کی قربانیاں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور جو قربانی کی استطاعت نہیں رکھتے اور دل میں حسرت لئے ہوئے ہیں، اللہ پاک ان کو بھی استطاعت نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ۔
الحمدُللہ !قربانی کے اَیَّام میں جانورخریدے بھی جاتے ہیں، کچھ دِن گھر میں رکھنے کا بھی سلسلہ ہوتا ہے، اس تعلق سے ہمیں چاہئے کہ ہم جانوروں کے حقوق (Rights) بھی سیکھیں اور ان بےزبانوں کا بھرپُور خیال بھی رکھیں، آئیے اس تعلق سے ایک خوبصورت حدیث پاک اور اِس کی مختصر وضاحت سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں:
ہر چیز میں اِحْسَان کا حکم دیا گیا ہے
حضرتِ شَدَّاد بن اَوْس رَضِیَ اللہُ عنہ صحابئ رسول ہیں اور مشہور صحابئ رسول، شاعِرِ دربارِ