Share this link via
Personality Websites!
بندہ یہ تو کہہ سکتا ہے میں نماز پڑھ چکا ہوں لیکن یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں ذِکْرُ اللہ سے فارغ ہو چکا ہوں، ذِکْر ساری زندگی کی عِبَادت ہے، اس کا اختتامی وقت موت ہی ہے۔لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم ہمیشہ اپنی زبان کو ذِکْرُ اللہ سے تَر رکھیں، بالخصوص اَیَّامِ تشریق میں تو کثرت سے ذِکْر کیا جائے کہ اِن اَیَّام میں ذِکْرُ اللہ کا خصوصاً حکم دیا گیا۔ اللہ پاک ہم سب کو کثرتِ ذِکْر کی توفیق عطا فرمائے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
حضرتِ ابو موسیٰ اشعری رَضِیَ اللہُ عنہ صحابئ رسول ہیں ،آپ نے 10 ذی الحج کو خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: گنتی کے دن (یعنی اَیَّامِ تشریق)، جن دنوں میں اللہ پاک نے ذکر ُاللہ کا حکم دیا ہے، یہ وہ مبارک دِن ہیں کہ ان میں دُعا رَدّ (Reject)نہیں کی جاتی، لہٰذا ان اَیَّام میں اللہ کی طرف اپنی رغبت مزید بڑھا دیا کرو ۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ!پیارے اسلامی بھائیو! اَیَّامِ تشریق دُعاؤں کی قبُوْلِیَّت کے دِن ہیں، ان دنوں میں خُوب دُعائیں کریں، اللہ پاک سے بخشش مانگیں، جنّت مانگیں، مشکلات (Problems) سے چھٹکارا مانگیں، مدینے کی بار بار بااَدَب حاضری مانگیں، مدینے میں مرنے کی دُعائیں مانگیں، دِین کی بھلائیاں بھی مانگیں، دُنیا کی بھی بھلائیاں مانگیں۔ حضرتِ عکرمہ رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: اَیَّام تشریق میں یہ دعا کرنا مستحب ہے، کون سی دعا؟ جو اللہ پاک نے قرآن کریم میں ہمیں سکھائی:
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami