Janwaron Par Reham Kijiye

Book Name:Janwaron Par Reham Kijiye

ہیں۔ فرمایا: یہ مراد نہیں ہے کہ تم اپنے صاحب (مثلاً دوست یا بھائی) پر رحم کر وَلٰكِنَّھَا  رَحْمَةُ الْعَامَّةِ  بلکہ اس سے رحمتِ عامّہ مراد ہے۔([1])

  یعنی تمام مخلوقات کے حق میں رحم دِل ہو جاؤ! جانوروں پر بھی رحم کرو! پرندوں پر بھی رحم کرو! چیونٹیوں پر بھی رحم کرو! غرض! ہر مخلوق کے حق میں رحم دِل بن جاؤ!

رحم دِل پر رحمٰن رحم فرماتا ہے

 بخاری شریف کی حدیث پاک:پیارے نبی ،رسولِ ہاشمی   صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم   نے فرمایا: لَا يَرْحَمُ اللَّهُ مَنْ لاَ يَرْحَمُ النَّاسَ جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا  اللہ  پاک اس پر رحم نہیں فرماتا۔([2]) 

ایک حدیث پاک میں فرمایا:الرَّاحِمُونَ يَرْحَمُهمُ الرَّحْمٰن جو رحم کرنے والے ہیں، اللہُ رحمٰن اُن پر رحم فرماتا ہے۔([3])

ذَبیحہ کے حق میں رحم دِل ہونے کا بیان

پیارے اسلامی بھائیو!  رسولِ اکرم، نورِ  مُجَسَّم  صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم  نے ایک اُصُول بیان فرمایا کہ اِنَّ اللہَ کَتَبَ الْاِحْسَان َعَلٰی کُلِّ شَیءٍ بے شک اللہ پاک نے ہر چیز پر اِحْسان اور بھلائی کا حکم دیا۔یہ اُصول بیان کرنے بعد آپ  صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم  نے فرمایا:  وَ اِذَا ذَبَحْتُمْ فَاَحْسِنُوا الذِّبْحَ   اور جب تم ذبح کرو تو اس میں بھی اِحْسان اور بھلائی کو ملحوظ رکھو! وَ لْيُحِدَّ اَحَدُكُمْ شَفْرَتَهٗ وَلْيُرِحْ ذَبِيحَتَهٗ  چاہئے کہ چھری تیز کر لو! اور اپنے ذبیحہ (یعنی جانور) کو راحت پہنچاؤ! ([4])


 

 



[1]... مجمع الزوائد،کتاب البر و الصلۃ ،باب رحمۃ الناس،جلد :8،صفحہ:242،حدیث:13671۔

[2]...بخاری،کتابُ التوحید ،صفحہ:1782، حدیث:7376۔

[3]... ابو داؤد، کتاب الادب،باب الرحمۃ، صفحہ:774، حدیث:4941۔

[4]...ابن ماجہ، باب اذا ذبحتم فاحسنوا، صفحہ:517، حدیث:3170۔