Book Name:Shair e Khuda Ka Zuhad

اللہ پاک کا شیر۔ ([1])

*مولیٰ علی رَضِیَ اللہُ عنہ مہاجرینِ اَوَّلِیْن (یعنی ابتدا ہی میں ہجرت کرنے والے) اور عَشَرَہ مُبَشَّرَہ (یعنی وہ 10خوش نصیب صحابہ جنہیں پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ   صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے نام لے کر جنّت کی بشارت دی، ان) میں سے ہیں۔ غزوۂ بدر، اُحْد وغیرہ میں شریک ہوئے([2])*آپ کی شُجاعت و بہادری بہت مشہور و معروف ہے*مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمان غنی رَضِیَ اللہُ عنہ کی شہادت کے بعد آپ مسندِ خِلافت پر تشریف فرما ہوئے([3])*آپ نے 4 سال، 8 ماہ اور 9 دِن تک خِلافت کی ذِمَّہ داریاں نہایت حُسْن و خوبی کے ساتھ  انجام دِیں([4])*17یا 19 رَمَضانُ المبارَک سن 40 ہجری کو ایک خبیث خارِجی کے قاتلانہ حملے سے شدید زخمی ہو گئے اور 21رَمَضان شریف اتوار کی رات جامِ شہادت نوش فرما گئے۔([5])اللہ پاک کی ان پر رَحمت ہو اور اُن کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔

 شانِ مرتضیٰ میں 3 فرامینِ مصطفےٰ

مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ، مولیٰ علی مشکل کشا رَضِیَ اللہُ عنہ کی شان بہت بلند ہے، آپ کے فضائِل آسمان کے ستاروں اور ریت کے ذَرَّوں کی طرح بےحد و بے شُمار ہیں:


 

 



[1] ... مرآۃ المناجیح،جلد:8 ،صفحہ:412، ملخصاً۔

[2]...اسد الغابہ ،جلد:4 ،صفحہ:88 ۔

[3]...تاریخ الخلفاء ،صفحہ:111۔

[4]...کراماتِ شیرِ خدا ،صفحہ:13۔

[5]...معرفۃ الصحابہ ،جلد:1 ،صفحہ:100 ۔