Book Name:Shair e Khuda Ka Zuhad

مسجد نبوی عَلٰی صَاحِبِھَا الصَّلاۃُ وَ السَّلام میں پھر مسجد اقصی(یعنی بیت المقدس) میں پھر اس میں جہاں بڑی جماعت ہوتی ہو۔( ایضاً،ص ۲۴۰) *اعتکاف کی وجہ سے جن نیکیوں سے محروم ہوگیا جیسے زیارت قبور، مسلمانوں سے ملاقات، بیمار کی مزاج پُرسی،نماز جنازہ میں حاضری اسے ان سب نیکیوں کا ثواب اسی طرح ملتا ہے جیسے یہ کام کرنے والوں کو ثواب ملتا ہے۔(مرآۃ المناجیح،۳/۲۱۷)*اسلامی بہنیں مسجدبیت میں اعتکاف کریں،مسجد بیت اس جگہ کو کہتے ہیں جو عورت گھر میں اپنی نماز کے لئے مخصوص کر لیتی ہے۔(فیضان رمضان،ص ۲۸۹)*اعتکاف کے دوران دو وجوہات کی بنا پرمسجد سے باہر نکلنے کی اجازت ہے(1)حاجتِ شرعی(2)حاجتِ طبعی۔حاجتِ شرعی مثلا نماز جمعہ ادا کرنے کے لئے جانا۔( ایضاً،ص ۲۶۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                 صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

*نیا لباس پہنتے وقت کی دعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق” نیا لباس پہنتے وقت کی دعا “یادکروائی جائےگی۔ دُعایہ ہے:

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ مَا اُوَارِیْ بِہِ عَوْرَتِیْ وَاَتَجَمَّلُ بِہِ فِیْ حَیَاتِیْ۔

ترجَمہ:اللہ پاک کا شکر ہے جس نے مجھے وہ کپڑا پہنایا جس سے میں اپنا ستر چھپاتا ہوں اور زندگی میں اس سے زینت حاصل کرتا ہوں۔ (مدنی پنج سورہ، ص215)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!         صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

*اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال (