Book Name:Shair e Khuda Ka Zuhad

اللہ! اللہ! پیارے اسلامی بھائیو!آج کے اس پُرفتن دَور میں ہم نے زندگی کیسے گزارنی ہے؟ ہماری سوچ، ہماری فِکْر، ہمارا انداز، ہمارا کردار کیسا ہونا چاہئے؟مولائے کائنات مولا علی رَضِیَ اللہُ عنہ نے ہمیں ایک پُورا نصاب دے دیا ہے۔ کاش! ہم اس پر عَمَل کرنے والے بن جائیں۔ کاش! ہم یہ انداز اختیار کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                                                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

     مدرسۃ المدینہ بالغان

پیارے اسلامی بھائیو!  دعوتِ اسلامی کے ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: مدرسۃ المدینہ بالغان بھی ہے۔ الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ مُلْک سینکڑوں مدارسُ المدینہ بالغان لگتے ہیں، جن میں بڑی عُمر کے اسلامی بھائیوں کو دُرُست تجوید اور مخارج کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھایا جاتا ہے اور مختلف سنتیں اور آداب سکھائے جاتے ہیں۔ آپ بھی مدرسۃ المدینہ بالغان میں اگر پڑھانے کی اہلیت رکھتے ہیں تو پڑھانے کی، ورنہ پڑھنے کی نیت کر لیجئے۔

شعبہ رمضان اعتکاف

                             رمضان اعتکاف ہمارے پیارے آقا مدینے والے مصطفے صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی پیاری پیاری سنّت ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ سرکارِ عالی وقار،مدینے کے تاجدار  صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی اِس پیاری پیاری ادا کو ادا کرنے کے لیے عاشقان رسول کی دینی  تحریک دعوتِ اسلامی کے  زیرِ اہتمام پاکستان بلکہ دُنیا کے مختلف ممالک کی بیشمار مساجِد میں پورے ماہِ