Book Name:Gunnah Chorne Ka Inaam

فِیْهِمَا مِنْ كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوْجٰنِۚ(۵۲) (پارہ:27، الرحمٰن:52)

ترجمہ کنزُ العِرفان:ان دونوں جنتوں میں ہر پھل کی دو دو قسمیں ہیں۔

یعنی ان جنتوں میں دو قسم کے پھل ہیں، بعض ایسے ہیں جیسے پھل دُنیا میں بھی دیکھے گئے اور بعض ایسے نِرالے ہیں جو کبھی کسی نہیں دیکھے۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ! ایسے بےمثال جنتیں ہیں، کس کے لئے؟ جو اللہ پاک سے ڈرے اور ڈر کر گُنَاہ چھوڑ دے۔

مِرے اَشک بہتے رہیں کاش ہر دم            ترے خوف سے یاخدا یاالٰہی!

ترے خوف سے تیرے ڈر سے ہمیشہ         میں تھرتھر رہوں کانپتا یاالٰہی!

گناہوں نے میری کمر توڑ ڈالی              مِرا حشْر میں ہو گا کیا  یاالٰہی!([2])

دوجنتیں مِل گئیں

مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہ کے دورِ مبارک کی بات ہے، ایک نوجوان بہت متقی، پرہیز گار تھا۔ حضرت عمر رَضِیَ اللہُ عنہ بھی اس کی عبادت گزاری دیکھ کر حیران ہوا کرتے تھے۔ وہ نوجوان جب نمازِ عشا پڑھ کر گھر جاتا تو راستے میں ایک خوبصُورت عورت اسے اپنی طرف بُلاتی لیکن وہ نیک طبیعت نوجوان اس طرف بالکل تَوَجُّہ نہ کرتا، نگاہیں نیچے کئے گزر جایا کرتا۔ ایک دِن جب وہ گزر رہا تھا، عورت نے اسے اپنی طرف بُلایا تو وہ نوجوان بھی اس طرف مائِل ہو گیا لیکن جیسے ہی عورت کے قریب پہنچا


 

 



[1]... روح البیان، پارہ:27، الرحمٰن، زیر آیت:48، جلد:9، صفحہ:304۔

[2]... وسائلِ بخشش، صفحہ:105 ملتقطًا۔