Book Name:Gunnah Chorne Ka Inaam

رسول کا جام پلانے کے لئے کوششیں کر رہی ہےدعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن جارِی کی گئی ہے، جس کا نام ہے: Kalam e ala hazrat (کلامِ اعلیٰ حضرت) *اس ایپلی کیشن میں امامِ اہل سنت سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا مشہورِ زمانہ نعتیہ مجموعہ حدائقِ بخشش اور نغماتِ رضا (مدنی چینل کا پروگرام)شامل ہیں *جن کو حروفِ تہجی کی ترتیب پر شامل کیا گیاہے *اپنے مطلوبہ کلام کو سرچ (search) کرنے کا آپشن موجود ہے *اس ایپلی کیشن میں مدنی چینل کا پروگرام نغماتِ رضا (یعنی حدائقِ بخشش سے کے مخصوص کلام) کو بھی شامل کیا گیا ہے جن کو آپ باآسانی آڈیو اور ویڈیو میں ملاحظہ کیا جا سکتاہے۔ یہ ایپ حاصل کریں اور اپنےدل کو اللہ پا ک کے آخری نبی رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی محبت سے منور کریں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:

درست کیا ہے؟

(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)

مسئلہ:         نماز کے دوران ایک ہی رُکن میں 3 بار ہاتھ اٹھانے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے۔

وضاحت: نماز میں ایک ہی رُکن میں ایک ہاتھ کو ضرورتاً 2بار اٹھانے کی اجازت ہے ،3 بار اٹھانے سے نماز ٹوٹ جائے گی۔([1]) مثلاً: قیام ایک رُکن ہے، ایک ہی رکعت کے قیام میں تین یا اس سے زیادہ بار ہاتھ اُٹھا لیا، مثلاً 3مرتبہ خارش کی تو نماز ٹوٹ جائے گی۔ بہارِ


 

 



[1]... فتاویٰ اہلسنت (غیر مطبوعہ)، فتاویٰ نمبر:WAT-2267 ۔