Book Name:Gunnah Chorne Ka Inaam
خوشخبری سُنائی گئی ہے۔
یقیناً مَنبعِ خوفِ خدا صِدّیقِ اکبر ہیں حقیقی عاشقِ خیرُالورٰی صدّیقِ اکبر ہیں
بِلا شک پیکرِ صبر و رِضا صدّیقِ اکبر ہیں یقینا مخزنِ صِدق و وفا صدّیقِ اکبر ہیں
نہایت مُتقی و پارسا صِدّیقِ اکبر ہیں تقی ہیں بلکہ شاہِ اَتقیا صِدّیقِ اکبر ہیں
اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْں ہیں آپ امامُ الْمُسْلِمِیْں ہیں آپ نبی نے جنّتی جن کو کہا صدّیقِ اکبر ہیں([1])
*-*-*-*
ہر صَحابیِ نبی! جنَّتی! جنَّتی! سب صَحابیات بھی ! جنَّتی! جنَّتی!
چار یارانِ نبی! جنَّتی! جنَّتی! حضرتِ صدّیق بھی! جنَّتی! جنَّتی!
اور عُمرِ فاروق بھی! جنَّتی! جنَّتی! عُثمانِ غنی! جنَّتی! جنَّتی!
فاطِمہ اور علی! جنَّتی! جنَّتی! ہیں حَسَن حُسین بھی! جنَّتی! جنَّتی!
والِدَینِ نبی! جنَّتی! جنَّتی! ہر زوجۂ نبی! جنَّتی! جنَّتی!
اور ابو سُفیان بھی! جنَّتی! جنَّتی! ہیں مُعاویہ بھی! جنَّتی! جنَّتی! ([2])
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک نے فرمایا:
وَ لِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ جَنَّتٰنِۚ(۴۶) (پارہ:27، الرحمٰن:46)
ترجمہ کنزُ العِرفان: اور جو اپنے رب کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرے اس کے لیے دو جنتیں ہیں۔