Book Name:Gunnah Chorne Ka Inaam

شریعت میں ہے: ایک رُکن میں 3بار کھجانے سے نماز جاتی رہتی ہےیعنی کھجا کر ہاتھ ہٹا لیا پھر کھجایا پھر ہاتھ ہٹا لیا اور  تیسری بار پھر کھجایا اور اگر ایک بار ہاتھ رکھ کر چند مرتبہ حرکت دی تو ایک ہی مرتبہ کھجانا کہا جائے گا۔([1]) اللہ  پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اَسْمَاءُ الحسنیٰ کی برکات (وظیفہ)

یَااَحَدُ

جو کوئی اللہ پاک کے اس مُبارَک نام یَااَحَدُ کو 9 مرتبہ پڑھ کر حاکم کے آگے جائے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! عزَّت اور سرفرازی پائے گا۔جو اسے ایک ہزار بار پڑھے گا نیک بن جائے گا۔ ([2])اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔



[1]... بہارِ شریعت، جلد:1، صفحہ:614، حصہ:3۔

[2]...مدنی پنج سورہ، صفحہ:255۔