Book Name:Gunnah Chorne Ka Inaam

لینا۔ آہ ! آدمی شادِی بیاہ میں مَصْرُوف ہوتا ہے، گھر کی تعمیر و ترقی میں لگا ہو تا ہے جبکہ اس کا نام مُردَوں کی فہرست میں لکھا جا چکا ہوتا ہے۔([1])

بے وفا دُنیا پہ مت کر اِعتبار                   تُو اچانک موت کا ہو گا شکار

موت آ کر ہی رہے گی یاد رکھ!                جان  جا  کر  ہی  رہے  گی  یاد  رکھ! ([2])

شبِ براءَت کو اَعْمَال نامے تبدیل ہوتے ہیں، لہٰذا اس رات کی برکتیں لُوٹنے، مغفرت و بخشش کی خیرات پانے کے لئے بہتر ہے کہ شبِ براءَت آنے سے پہلے پہلے یہ 3 کام لازمی کر لئے جائیں :

(1):تَوبہ کر لیجئے !

14شَعْبَانُ الْمُعَظَّم کی شام سورج ڈُوبنے کے وقت چُونکہ پچھلے سال کا اَعْمَال نامہ لپیٹ دیا جاتا ہے، اس لئے بہتر ہے کہ شبِ براءَت آنے سے پہلے پہلے تَوبَہ کر لی جائے۔ حدیثِ پاک میں ہے، پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا فرمان ہے: اَلتَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ کَمَنْ لَّاذَنْبَ لَہٗ گُنَاہ سے توبہ کرنے والا ایسا ہے گویا اُس نے گُنَاہ کیا ہی نہیں۔([3])

تَوبہ کا طریقہ

خیال رہے ! ہمارے ہاں تَوبہ کو بہت ہلکا لیا جاتا ہے *بعض لوگ رُخسار پر ہلکی سی چَپَت مار کر کہہ دیتے ہیں : تَوبَہ، تَوبَہ *بعض ناک اور کانوں کو ہاتھ لگاتے ہیں *کچھ لوگ اپنی زبان دانتوں تَلے دبا کر 2چار بار تَوبہ تَوبہ کہہ دیتے ہیں، یہ تَوبہ نہیں، سچّی تَوبہ کے


 

 



[1]...احیاء العلوم، کتاب ذکر الموت وما بعدہ، الباب الثالث، بیان الحسرہ عند لقاء...الخ، جلد:4، صفحہ:567۔

[2]...وسائلِ بخشش، صفحہ:711۔

[3]...ابن ماجہ، کتاب الزہد، باب ذکر التوبۃ، صفحہ:689، حدیث:4250۔