Book Name:Gunnah Chorne Ka Inaam

قرآنِ کریم بلند آواز سے پڑھا جائے تو جو لوگ سننے کےلئے حاضر ہیں اُن پر فرضِ عین ہے کہ چُپ چاپ خوب کان لگا کر سُنیں۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! رات شروع ہوتے ہی ثواب کا اَنْبار  لگ جائے گا۔    ہر بار یٰسٓ شریف کے بعد  دُعائے نصف شعبان  بھی پڑھئے۔   

امیر اہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کا شعبان المعظم کے فضائِل پر مشتمل رسالہ ہے: آقا کا مہینا۔ اس رسالے میں دُعائے نِصْف شعبان لکھی ہے، وہاں سے دیکھ کر پڑھ لی جائے۔ 

اجتماعِ شب براءت کی ترغیب

الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شبِ براءَت کو پُوری رات اجتماع کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے، یہ اجتماع شبِ براءَت نیکیوں میں گزارنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس میں بھی ضرور شرکت فرمائیے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!   تِلاوت ہو گی، نعت شریف ہو گی، سنتوں بھرا بیان بھی ہو گا اور رِقّت انگیز دُعا بھی ہو گی، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!  بہت سارا ثواب کمانا نصیب ہو گا۔15 شعبان کا روزہ رکھنا ہوتا ہے، لہٰذا اجتماعِ پاک کے آخر میں سحری کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ آپ بھی 15 شعبان کا روزہ رکھنے کی نیت کر لیجئے!

(5):15  شعبان کا روزہ رکھئے!

حدیثِ پاک میں ہے: جب 15 شعبان کی رات آئے تو اس میں قیام (یعنی عِبَادت) کرو اور دِن میں روزہ رکھو!([1])

اپنے مرحُومِیْن کو یاد رکھئے!

پیارے اسلامی بھائیو! شبِ براءَت میں اپنے اُن پیاروں کو بھی یاد رکھئے! جو اس دنیا


 

 



[1]...اِبْنِ ماجہ، کتاب اقامۃ الصلاۃ والسنۃ فیھا،باب ما جاء فی لیلۃ...الخ، صفحہ:225، حدیث:1388۔