Book Name:Gunnah Chorne Ka Inaam

گئی تھی؟ *کیا تجھے نعمتیں نہیں عطا کی گئی تھیں؟ *کیا تجھ تک حق کا پیغام نہیں پہنچایا گیا تھا؟ پِھر تُو نے گُنَاہ کیوں کیا؟ اس وقت ہمارے پاس کیا جواب ہو گا...؟ آہ! ہم شرم سے پانی پانی ہو رہے ہوں گے، کوئی بات بن نہیں پائے گی...!! آہ! اگر اس وقت رَبّ کریم نے غضب فرمایا، میرے گُنَاہوں پر میری پکڑ فرما لی اور مجھے جہنّم میں ڈال دینے کا حکم جاری ہو گیا تو میرا کیا بنے گا...؟؟

گر تُو ناراض ہوا میری ہلاکت ہوگی            ہائے! میں نارِجہنم میں جلوں گا یاربّ!

دردِ سر ہو یا بخار آئے تڑپ جاتا ہوں         میں جہنم کی سزا کیسے سَہوں گا یاربّ!

ڈنک مچھر کا سَہا جاتا نہیں ، کیسے میں پھر            قبر میں بچھّو کے ڈنک آہ سہوں گا یاربّ!

گُھپ اندھیرے کا بھی وَحشت کا بسیرا ہوگا         قبر میں کیسے اکیلا میں رہوں گا یاربّ!([1])

پیارے اسلامی بھائیو! یہ رَبِّ کریم کے حُضُور حاضِری کا ایک تَصَوُّر ہے۔ کاش! جب بھی ہمارا دِل گُنَاہ کی طرف مائِل ہو تو ہمیں یہ حاضِری یا دآجائے، رَبِّ رحمٰن کے حُضُور کھڑے ہونا یاد آجائے اور ہم ڈر کر، رَبِّ رحمٰن سے شرما کر گُنَاہ چھوڑ دینے میں کامیاب ہو جائیں۔ کم از کم اتنا بھی خوفِ خُدا نصیب ہو جائے تو ہماری زندگی سَنْور سکتی ہے۔ یہی وہ خوف ہے جس پر دو جنّتوں کا وعدہ فرمایا گیا ہے۔

70ہزار کمروں والا جنّتی گھر

حضرت کَعبُ الْاَحْبَار رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے: جنّت میں زُمُرد اور موتی سے بنا ہوا عظیم الشان محل ہے، اس میں 70 ہزار گھر ہیں، ہر گھر میں 70 ہزار کمرے ہیں، اس


 

 



[1]...وسائلِ بخشش، صفحہ:84-85 بتقدم وتاخر۔