Book Name:Gunnah Chorne Ka Inaam

ہے *اس رات میں اللہ پاک اپنے بندوں پر خصوصی رحم و کرم فرماتا ہے *لاکھوں لاکھ گنہگاروں کی بخشش کر دی جاتی ہے *دُعاؤں کی قبولیت *اور روزی تقسیم ہونے کی رات ہے *اس رات رزق میں برکت کے لئے جو دُعا مانگی جائے، قبول ہوتی ہے۔ ہمارے پیارے آقا،مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:جب شعبان کی درمیانی (یعنی 15 وِیں) رات آئے تو اس رات قیام (یعنی عِبَادت) کرو، دِن کو روزہ رکھو، بے شک اس رات سُورج غروب ہوتے ہی اللہ پاک اپنی شایانِ شان آسمانِ دُنیا پر تجلی فرماتا اور ارشاد فرماتا ہے: *اَلَا مِنْ مُسْتَغْفِرٍ لِیْ فَاَغْفِرَ لَہٗ ہے کوئی مجھ سے مغفرت مانگنے والا کہ میں اُسے مُعَاف کر دوں *اَلَا مُسْتَرْزِقٌ فَاَرْزُقَہٗ ہے کوئی رِزْق مانگنے والا کہ اسے رزق عطا کروں *اَلَا مُبْتَلٰی فَاُعَافِیَہٗ ہے کوئی پریشان حال کہ میں اس کی پریشانی دُور فرماؤں، ہے کوئی ایسا، ہے کوئی ایسا، طُلُوعِ فجر تک یُوں ہی اِعْلان ہوتا رہتا ہے۔([1])

شبِ براءَت میں کرنے والے کام

شبِ براءَت بہت نازُک رات ہے، اللہ پاک نے فرمایا :

فِیْهَا یُفْرَقُ كُلُّ اَمْرٍ حَكِیْمٍۙ(۴) (پارہ:25، الدخان:4)

ترجمہ کنزُ العِرفان: اس رات میں ہر حکمت والا کام بانٹ دیا جاتا ہے۔

حضرت عطاء بن یسار رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: جب نِصْف شعبان کی رات یعنی شبِ براءَت آتی ہے تو حضرت مَلَکُ الْمَوْت عَلَیْہِ السَّلام کو ایک صحیفہ(یعنی چھوٹی کتاب/ورق) دیا جاتا ہے اور حکم ہوتا ہے : اس میں جن کے نام لکھے ہیں، ان کی رُوح اس سال قبض کر


 

 



[1]...ابن ماجہ، کتاب اقامۃ الصلاۃ والسنۃ فیھا، باب ما جاء فی لیلۃ النصف...الخ، صفحہ:225، حدیث:1388۔