Book Name:Qabar Kaise Roshan Ho

کے عِلاوہ بھی قبرستان جانا بہت فائدے مند ہے۔ ہمارے پیارے نبی، رسولِ ہاشمی، مُحَمَّدِ عربی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: قبروں کو دیکھا کرو! بیشک قبروں کو دیکھنا دُنیا سے بےرغبت کرتا اور آخرت کی یاد دِلاتا ہے۔([1]) 

7 سبق آموز قرآنی آیات

پارہ:30، سورۂ عَبَس، آیت:17 تا23 میں اللہ پاک فرماتا ہے:

قُتِلَ الْاِنْسَانُ مَاۤ اَكْفَرَهٗؕ(۱۷) مِنْ اَیِّ شَیْءٍ خَلَقَهٗؕ(۱۸) مِنْ نُّطْفَةٍؕ-خَلَقَهٗ فَقَدَّرَهٗۙ(۱۹) ثُمَّ السَّبِیْلَ یَسَّرَهٗۙ(۲۰) ثُمَّ اَمَاتَهٗ فَاَقْبَرَهٗۙ(۲۱) ثُمَّ اِذَا شَآءَ اَنْشَرَهٗؕ(۲۲) كَلَّا لَمَّا یَقْضِ مَاۤ اَمَرَهٗؕ(۲۳) (پارہ:30،سورۂ عبس:17 تا 23)

ترجَمہ کَنْزُ العرفان:آدمی مارا جائے کتنا ناشکرا ہے وہ۔ اللہ نے اُسے کس چیز سے پیدا کیا ہے؟ایک بوند سے اسے پیدا فرمایا،پھر اسے طرح طرح کی حالتوں میں رکھا، پھر راستہ آسان کردیا اُسے، پھر اُسے موت دی پھر اُسے قبر میں رکھوایا، پھر جب چاہے گا اسے باہر نکالے گا یقینا اس نے اب تک پورا نہ کیا جو اللہ نے اسے حکم دیا تھا۔

پیارے اسلامی بھائیو! قرآنِ کریم کی ان 7 مختصر آیاتِ کریمہ میں کتنی خوبصُورتی کے ساتھ ہمارے انداز، ہمارے اَحْوال اور ہماری زِندگی کی حقیقت کو بیان فرما دیا گیا ہے۔

آج ہمارے بازؤوں میں طاقت ہے، ہم صحت مند، توانا، عقل مند ہیں، ہمارے پاس عہدے بھی ہیں، منصب بھی ہیں، کوئی انجنیئر ہے، کوئی ڈاکٹر، کوئی سیٹھ ہے، کوئی امیر زادہ، کوئی پولیس مین ہے، کوئی فوجی، غرض ہم بہت کچھ ہیں مگر ہم سب کی ابتدا  کیا ہے؟ پانی کا ایک قطرہ۔ اللہ پاک نے ہمارے لئے زمین کا فرش بچھایا، آسمان کی چھت بنائی، ہمارے


 

 



[1]...ابن ماجہ،کتاب الجنائز،باب: ماجاء فی زیارۃ القبور ،صفحہ:252،حدیث:1571۔