Book Name:Qabar Kaise Roshan Ho

اس سے کلام کرتے ہوئے کہتی ہے:اے ابن آدم!تیرا بُرا ہو کیا تجھے مجھ سے ڈرایا نہیں گیا؟کیا تجھے مىرى تنگى،بدبو،وَحْشَت،ہولناکى اور کىڑوں مکوڑوں کا خوف نہ دلایا گىا  تھا؟یہ میں نے آج کے دن کے لئے تیارے کئے ہیں تو بتا تُو نے میرے لئے کیا تیاری کی ہے؟([1])

موت کی تیاری کر لیجئے!

حضرت عبْدُاللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ عنہما روایت کرتے ہیں: رسولِ اکرم، نُورِ  مُجَسَّمْ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : اپنی قبر کے لئے خوب تیاری کرلو کىونکہ قبر روزانہ 7 مرتبہ یہ پکارتى ہے: اے کمزورآدمی! مجھے ملنے سے پہلے ہی اپنى زندگی مىں خود پر رحم کر ، کیا تُو اس وقت خود پر رحم کرے گا جب مجھ میں بوسیدہ ہو جائے گا؟([2])

حضرت سفیان ثَوری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتےہیں:جو قبر کو اکثر یاد کرے وہ اسے جنت کے باغوں میں سے ایک باغ پائے گا اور جو اس کی یاد سے غافل رہا وہ اسے جہنم کے گڑھوں میں سے ایک گڑھا پائے گا۔([3])

پیارے اسلامی بھائیو! ہم اس دُنیا میں آئے،یہاں رہنے کے لئے نہیں،جانے کے لئے آئے ہیں، جو بھی کر لیں، آخر یہاں سے جاناہے، قبر کے گڑھے میں اُترنا ہی اُترنا ہے، اس لئے اچھا یہی ہے کہ ہم ابھی سے قبر و آخرت کی تیاری کر لیں۔

دُنیا آخرت کی تیاری کے لئے مخصوص ہے

یاد رکھئے!یہ دنیا کھانے پینے،مال جمع کرنے،کوٹھی بنگلے بنانے،عیش کرنے، فضولیات  


 

 



[1]...زُہد لابن المبارک ،  باب: ما یبشربہ المیت عند الموت…الخ، صفحہ:466، حدیث :160۔

[2]...کنز العمال،کتاب: الموت،جز:15 ،جلد:8،صفحہ:235،حدیث:42137۔

[3]... التذکرة للقرطبی ،  باب ما جاء فی كلام القبر کل یوم …  الخ ،صفحہ:87 ۔