Book Name:Qabar Kaise Roshan Ho

کرنے کی نیت سے اعتکاف کیا اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔([1]) *ایک حدیثِ پاک میں فرمایا: جس نے رمضان المباک میں 10 دِن کا اعتکاف کر لیا وہ ایسا ہے جیسے 2 حج اور 2 عمرے کئے۔([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! آج کی رات عِبْرت و نصیحت کے لئے قبرستان جانا مسلمانوں کا طریقہ ہے، بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے، آئیے! قبرستان حاضِری کے مدنی پھول سنتے ہیں:

قبرستان حاضِری کےمدنی پھول

2فرامینِ  آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : (1):قبروں کی زیارت کرو کیونکہ یہ دُنیا میں بے رغبتی کا سبب اور آخرت کی یاد دلاتی ہیں۔([3]) (2): جو اپنے والدین دونوں یا ایک کی قَبْر کی ہر جمعہ کے دن زیارت کرے گا، اُس کی مغفرت ہوجائے گی اور نیکو کار لکھا جائے گا ۔([4])

 اے عاشقانِ رسول ! *مسلمانوں کی قبروں کی زیارت سنّت اور مزاراتِ اولیائےکرام و شہدائے عظام کی حاضری سعادت بَر سعادت اور انہیں ایصالِ ثواب مندوب ( یعنی پسندیدہ ) و ثواب ہے *مزارشریف یا قَبْر کی زیارت کے لئے جاتے ہوئے راستے میں فضول باتوں میں مشغول نہ ہوں * قَبْرکو سجدۂ تعظیمی کرنا حرام ہے اور اگر عبادت کی نیِّت ہو تو کفر ہے * قبرستان میں اُس عام راستے سے جائیں،جہاں ماضی میں


 

 



[1]...جَامِع صغِیر، صفحہ:516، حدیث:8480۔

[2]...جَامِع صغِیر، صفحہ:516، حدیث:8479۔

[3]...ابن ماجہ، کتاب الجنائز، باب ماجاء فی زیارۃ القبور، صفحہ:252، حدیث:1571۔

[4]...شُعَبُ الایمان، جلد:6، صفحہ:201، حدیث:7901۔