Book Name:Qabar Kaise Roshan Ho

دیکھا، تلاش کیا تو معلوم ہوا کہ آپ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم بقیعِ پاک میں ہیں، پیارے نبی، رسولِ ہاشمی، مُحَمَّدِ عربی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: بیشک اللہ پاک شعبان کی 15 وِیں رات آسمانِ دُنیا پر تجلی فرماتا ہے، پس اس رات قبیلہ بَنُو کلب کی بکریوں کے بالوں سے بھی زیادہ گنہگاروں کو بخش دیتا ہے۔([1]) بَنُو کلب عرب کا ایک قبیلہ (Tribe) تھا، کتابوں میں لکھا ہے: یہ لوگ بہت زیادہ بکریاں پالتے تھے۔([2])

سُبْحٰنَ اللہ!  ایک بکری کے جسم پر جتنے بال ہوتے ہیں، کون ان  کی گنتی (Counting) کر سکتا ہے؟ معلوم ہوا؛آج کی رات ہزاروں ، لاکھوں بلکہ کروڑوں لوگوں کی مغفرت کر دی جاتی ہے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

قبریں آخرت کی یاد دِلاتی ہیں

 اے عاشقانِ رسول ! ہم نے سُنا! سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم شبِ براءَت کو بقیعِ پاک تشریف لے گئے۔ بقیع شریف مدینۂ منورہ کا مشہور قبرستان  ہے۔ اس روایت سے معلوم ہوا؛ آج کی رات قبرستان جانا بھی ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی مبارک ادا ہے۔ سالہا سال سے مسلمانوں کا معمول ہے کہ شبِ براءَت کو قبرستان  جاتے اور اپنے رشتے داروں و فوت شُدہ مسلمانوں کے لئے دُعائے مغفرت کرتے ہیں۔ اللہ پاک ہمیں بھی اس کی توفیق عطا فرمائے۔ شبِ براءَت میں یا اس


 

 



[1]...ترمذی،کتاب الصوم، صفحہ:207،حدیث:739ملتقطاً۔

[2]... مرقاۃ المفاتیح ،كتاب الصلوٰة، جلد:3،صفحہ:339،زیرِ حدیث:1299۔