Book Name:Qabar Kaise Roshan Ho

پھر قبر اس پر اپنا گھىرا  تنگ کر دیتی ہے اور اس کى پسلىاں اىک دوسرے مىں پىوست ہو جاتى ہىں۔راوى کہتے ہىں:رسولِ اکرم، نُورِ  مُجَسَّمْ صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے یہ بات اپنی مبارک انگلیاں ایک دوسرے میں ڈال کر اشارہ کر کے بتائی پھر فرمایا :اللہ پاک اس پر 70 ہزار اژدھے مقرر فرما دیتا ہے اگر ان مىں سے کوئى اىک بھى زمىن پر پھنکار دے تو رہتی دنیا تک کبھى  کچھ بھی نہ اُگے ،وہ اَژدھے اس مُردے کو تاقىامت ڈستے رہیں گے۔راوى کہتے ہىں:آپ صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّمنے فرماىا:اِنَّمَا الْقَبْرُ رَوْضَةٌ مِّنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ اَوْحُفْرَةٌ مِّنْ حُفَرِ النَّار ىعنى قبر جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے ىا جہنم کے گڑھوں میں سے ایک گڑھا۔([1])

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

مُردے کو قبرکی ڈانٹ

حضرت ابو حَجاج ثُمالی رَضِیَ اللہُ  عَنْہسے روایت ہے کہ  پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :جب مُردے کو قبر مىں رکھا جاتا ہے تو قبر اس سے کہتى ہے : تیری خرابی ہو  کىا تُو نہىں جانتا تھا مىں فتنے کا گھر ہوں،تارىکى کا گھر ہوں،تنہائی کا گھر ہوں اور کىڑے مکوڑوں کا گھر ہوں، اے انسان!کس چیز نے تجھے مجھ سے غافل رکھا کہ تُو مىرے اوپر اَکَڑ کر چلتا تھا۔([2])

بتا تُو نے میرے لئے کیا تیاری کی

حضرت عبْدُاللہ بن عُبَىْد رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نےفرماىا:مجھے ىہ بات پہنچى ہے کہ حضور نبئ پاک ، صاحِبِ لولاک صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرماىا:مُردے کو جب قبر میں رکھا جاتا ہے تو وہ بیٹھ جاتا ہے اور جنازہ کے ساتھ آنے والوں کے قدموں کی آواز سنتا ہے،سب سے پہلے اس کی قبر


 

 



[1]... ترمذی،ابواب صفۃ القیامۃ و الرقائق و الورع،صفحہ:584 ،حدیث:2460۔

[2]... مسندِ ابی یعلیٰ ،جلد:5،صفحہ:233 ،حدیث:6864۔