Book Name:Rizq Mein Izafa Ki Asbab

حال عِلْمِ دین ہمیں لازمی سیکھنا چاہئے، مال ایک آگ ہے، جو اس کو استعمال کرنا جانتا ہے، اس کے لئے فائدہ مند ہے اور جو اس کا استعمال نہیں جانتا، اسے یہ ہلاک کر دیتا  ہے، اس لئے امیر،غریب سب کو چاہئے کہ عِلْمِ دِین لازمی سیکھے۔ مشہور مفسرِ قرآن، حکیم الاُمّت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اس حدیثِ پاک کے تحت بہت پیاری دُعا لکھی ہے، فرماتے ہیں: اللہ پاک عثمانی مال دے، ابوجہلی مال سے بچائے۔([1])

عثمانی مال: یعنی وہ مال کہ بندے کے پاس عِلْمِ دین بھی ہو، مال بھی ہو اور وہ حلال ذریعے سے مال کمائے ، حلال جگہ پر خرچ کرے اور مال کے معاملے میں اللہ پاک سے ڈرتے ہوئے، اس کی رضا حاصِل کرنے کی خاطِر مال کے حقوق ادا کرتا رہے۔ اور ابو جہلی مال: یعنی وہ مال کہ بندے کے پاس مال تو ہو عِلْمِ دین کی دولت نہ ہو، بندہ حرام ذریعے  سے مال کمائے، حرام ہی میں خرچ کرے، نہ اللہ پاک سے ڈرے، نہ مال کے حقوق ادا کرے۔ ہم بھی دُعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک ہمیں عثمانی مال عطا فرمائے اور ابوجہلی مال سے ہر دم  محفوظ فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

آئیے! رِزْق میں اِضَافے کے اسباب سنتے ہیں:

رِزْق میں اِضافے کا سبب: کثرتِ اِسْتِغْفار

اللہ پاک نے اپنے محبوب نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کو حکم دیا کہ اےمحبوب صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم! آپ فرمادیجئے!


 

 



[1]... مرآۃ المناجیح،جلد:7 ،صفحہ:101۔