Book Name:Rizq Mein Izafa Ki Asbab

فَاِذَا قُضِیَتِ الصَّلٰوةُ فَانْتَشِرُوْا فِی الْاَرْضِ وَ ابْتَغُوْا مِنْ فَضْلِ اللّٰهِ (پارہ:28،سورۂ جمعہ:10)

ترجمۂ کنز العرفان :پھر جب نماز پوری ہوجائے تو زمین میں  پھیل جاؤ اور اللّٰہ کا فضل تلاش کرو۔

یعنی جب نمازِ (جمعہ)پوری ہو جائے تو اب تمہارے لئے جائز ہے کہ معاش کے کاموں میں  مشغول ہو جاؤ۔([1]) اس آیتِ کریمہ سے معلوم ہوا؛ رِزْق بھی اللہ پاک کا فضل ہے، اس کی نعمت ہے۔

مال کے دِینی و دُنیوی فائدے

یقیناً مال کی محبّت اچھی نہیں،مال کی محبّت آدمی کو ہلاکت میں ڈال دیتی ہے،البتہ زندگی گزارنے کے لئے مال، دولت، رِزْق ہونا بھی ضروری ہے*ظاہِر ہے مال ہو گا تو ہم زِندگی کی بنیادی ضروریات پُوری کر پائیں گے *مال ہو گا تو اپنی، اپنے اَہْلِ خانہ کی، بال بچوں کی بہتر کفالت کر سکیں گے *مال ہو گا تو ہی خود کو، بال بچوں کو تنگدستی، مفلسی اور بھیک وغیرہ مانگنے سے محفوظ رکھ سکیں گے*مال ہو گا تو ہی صدقہ و خیرات کے فضائِل حاصِل کر پائیں گے *مال ہو گا تو رشتے داروں اور پڑوسیوں وغیرہ کے مالی حقوق  ادا کر پائیں گے*مال ہو گا تواللہ پاک کی رضا کے لئے کوئی مسجد یا مدرسہ تعمیر کر سکیں گے  *مال ہوگا تو حج بھی کر سکیں گے*مال ہو گا تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!مدینہ منورہ کی حاضِری بھی آسان ہو گی اور* بقدرِ کفایت رِزْق حلال ہو گا تو اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! شیطانی چالوں سے بچنا بھی آسان ہو جائے گا۔


 

 



[1]... تفسیرِ صراط الجنان،پارہ:28 ،سورۂ جمعہ ،زیرِ آیت :10 ،جلد:10 ، صفحہ:157۔