Book Name:Rizq Mein Izafa Ki Asbab

جائے۔(ابویعلی ، مسند انس بن مالک ، رقم ۲۷۸۲ ، ج ۳ ، ص ۱۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

اللہ  ہمیں اپنی رِضا والی زندگی اور اپنی رِضا والی موت عطافرمائے،ہم سے سدا کے لیے راضی ہو جائے،ہم دُنیا و آخرت میں کامیاب ہو جائیں۔

شعبہ دار السنہ کا تعارف:

عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کا ایک شعبہ دارالسنہ بھی ہے ہے جس کے تحت عاشقان رسول کی تنظیمی واخلاقی تربیت کے لئے مختلف مدنی مراکز میں دارالسنہ کا قیام کیا جاتاہے ، جس میں مدنی مراکز میں آنے والے عاشقان رسول کو علم دین ، سنتیں و آداب سکھائے جاتے ہیں ، درست قرآن پاک پڑھنا سکھایا جاتا ہے ، نیز جو عاشقان رسول، اللہ کی راہ میں مدنی قافلے میں سفر کرتے ہیں انہیں سفر سے پہلے سفر کے آداب ، سفر کی سنتیں ، اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کے مقاصد بتاکر دارالسنہ سےسمتیں دے کر مدنی قافلے میں  روانہ کیا جاتا ہے اور مدنی قافلے کی واپسی پر کارکردگی بھی دارالسنہ پر لی جاتی ہے ۔

ناخن کاٹنے کی سنتیں اور آداب

پیارے اسلامی بھائیو!آئیے شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے رسالے’’101 مدنی پھول‘‘ سے ناخُن کاٹنے کے چند مدنی پُھول سُنتے ہیں*جُمُعہ کے دن ناخُن کاٹنامُستَحَب ہے۔ہاں اگر زیادہ بڑھ گئے ہوں تو جُمُعہ کا اِنتظار نہ کیجئے (دُرِّمُختار،۹/۶۶۸) صَدْرُ الشَّریعہ، بَدْرُ الطَّریقہ مَوْلاناامجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ فرماتے ہیں:منقول ہے:جو جُمُعہ کے روز