Book Name:Reham Dili Kaise Mili

دیا گیا۔([1]) 

اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنت، شاہ امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   فرماتے ہیں: عالَم ماسوائے اللہ کو کہتے ہیں (یعنی اللہ پاک کے عِلاوہ جو کچھ ہے، سب عالَم ہے)، اس میں انبیا و ملائکہ سب داخِل ہیں، تو لازمی طور پر حُضُور پُرنور، سید المرسلین صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّمان سب پر رحمت و نعمت ہوئے اور وہ سب حُضُور کی سرکارِ عالی سے فیضیاب۔([2])  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

اُمَّتی ہونے کا تقاضا

 پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم رَحْمَۃٌ لِّلْعَالَمِیْن  (یعنی تمام جہانوں کے لئے رحمت) ہیں اور ہم آپ کے اُمّتی۔ رَحْمَۃٌ لِّلْعَالَمِیْن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا اُمّتی ہونے کا تقاضا (Requirement)ہے کہ ہم بھی رَحْم دِل بنیں، پیار، محبّت، بھائی چارہ، اِحْسَان اور مہربانی والے جذبات دِل میں بڑھائیں۔ اپنے وقت کے بہت بڑے امام، امام عبدُ الوہاب شعرانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ    نے اس تعلق سے بڑے پیارے مدنی پھول دئیے ہیں:

سب کے لئے رحم دِل ہو جاؤ...!!

آپ فرماتے ہیں: رسولِ رحمت، شفیعِ اُمّت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی جانِب سے تمام مسلمانوں کو یہ نصیحت ہے کہ ہم شریعت کے دائرے(Realm) میں رہ کر تمام مخلوق


 

 



[1]... تفسیر خازن، پارہ :17، سورۂ انبیاء، تحت الآیۃ:107، جلد:3، صفحہ:246۔

[2]...فتاوی رضویہ، جلد:30، صفحہ:141بتغیر قلیل۔