Book Name:Reham Dili Kaise Mili

رسالت میں پناہ چاہی اور الحمد للہ! جو محبوبِ  خُدا، امامُ الانبیا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے دامن میں پناہ لیتا ہے، وہ کبھی نامراد نہیں رہتا۔

پیارے آقا رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ ہیں

پارہ:17، سورۂ انبیا، آیت:107 میں اللہ پاک فرماتا ہے:

وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ(۱۰۷) (پارہ:17،سورۂ انبیاء:107)

ترجَمہ کنزُ العرفان: اور ہم نے تمہیں تمام  جہانوں کے لئے رحمت بناکر ہی بھیجا۔

تفسیر صراط الجنان میں ہے:تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نبیوں، رسولوں اور فرشتوں کے لئے رحمت ہیں* دِین و دُنیا میں رحمت ہیں، جنّوں اور انسانوں کے لئے رحمت ہیں* مؤمن و غیر مسلم کے لئے رحمت ہیں* حیوانات، نباتات اور جمادات (یعنی بےجان چیزوں) کے لئے رحمت ہیں، غرض: عالَم میں جتنی چیزیں داخِل ہیں، سید المرسلین صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ان سب کے لئے رحمت ہیں۔([1]) سُلطانُ الْمُفَسِّرِین، صحابئ رسول حضرت عبد اللہ بن عبّاس رضی اللہ عنہمافرماتے ہیں: حُضُورِ اکرم،نُورِ  مُجَسَّمْ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا رَحمت ہونا عام ہے، ایمان والے کے لئے بھی اور اس کے لئے بھی جو ایمان نہ لایا۔ مؤمن کے لئے تو آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّمدُنیا و آخرت دونوں میں رحمت ہیں اور جو ایمان نہ لایا اس کے لئے آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّمدُنیا میں رحمت ہیں کہ جانِ عالَم، نورِ  مُجَسَّمْ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّمکے صدقے میں اس کے دُنیوی عذاب کو مُؤخَّر کر دیا گیا، اس سے زمین میں دھنسانے  اور شکلیں بگاڑ دینے کا عذاب اُٹھا


 

 



[1]...تفسیر صراط الجنان، پارہ :17، سورۂ انبیاء، تحت الآیۃ:107، جلد:6، صفحہ:386۔