Book Name:Reham Dili Kaise Mili

ہے۔ بُرے اور ظالِم طبیعت لوگوں کے پاس بیٹھیں گے تو دِل سخت ہو گا، لہٰذا نیک، نرم دِل، رحم دِل لوگوں کی صحبت اپنائیں  اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! رحم دِلی کی نعمت مل جائے گی۔

نیک عمل نمبر 17 کی ترغیب:

پیارے اسلامی بھائیو! اس پُرفتن دور میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کا دِینی ماحول اللہ پاک کی بڑی نعمت ہے، الحمد للہ! دعوتِ اسلامی نیک، نمازی بنانے والی، دُنیا بھر میں سنتوں کا ڈنکا بجانے والی دینی تحریک ہے۔ آپ بھی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے، 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکریم! دِین و دُنیا کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ ”72 نیک اعمال“ میں سے ایک نیک عمل نمبر 17 یہ ہے کہ ”کیا آج آپ نے گھر اور باہرہر چھوٹے بڑے سےاچھے انداز یعنی آپ جناب اور جی جی کہہ کرگفتگو کی؟ یہ ایسا نیک عمل ہے جس پر عمل کی برکت سے ہمارے اندر رحم دلی پیدا ہوگی اور ہمارے اخلاق بھی اچھے ہوں گے کیونکہ ہر ایک سے آپ جناب سے بات کرنا اچھے اخلاق میں سے ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

بات چیت کرنے کے اہم مدنی پھول

پیارےاسلامی بھائیو!آئیے شیخِ طریقت،امیراہلسُنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے  ’’101 مَدَنی پھول‘‘سے  بات چیت کے حوالے سے چند اہم مدنی پھول سنتے ہیں: *مسکرا کر اور خندہ پیشانی سے بات چیت کیجئے۔*مسلمانوں کی دلجوئی کی نیّت سے چھوٹوں کے ساتھ مُشفِقانہ اور بڑو ں کے ساتھ مُؤدَّ با نہ لہجہ رکھئے۔*چلاّ چلاّ کر