Book Name:Reham Dili Kaise Mili

ساتھ بھی ایسے ہی رحم دِلی سے پیش آئے، جیسے زِندہ چیزوں کے ساتھ پیش آتے ہیں۔([1])  

جو رحم نہیں کرتا، اس پر رحم نہیں کیا جاتا

ترمذی شریف کی حدیثِ پاک ہے،  ایک مرتبہ حُضُور نبئ  رحمت، شفیعِ اُمّت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے اپنے نواسوں امام حَسَن و امامِ حُسَین رَضِیَ اللہُ عنہما کو بوسہ دیا(یعنی چوما)، قریب ہی ایک شخص بیٹھا تھا، وہ بولا: میرے 10 بیٹے ہیں، میں تو ان میں سے کسی کو بوسہ نہیں دیتا، رحیم و کریم آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے اس شخص کی طرف دیکھا، پھر فرمایا: جو رحم نہیں کرتا، اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔([2])  

اے عاشقانِ رسول! اَوْلاد  اللہ پاک کی نعمت ہے، ان پر رحم کھانا چاہئے، بیٹا ہو یا بیٹی، دونوں ہی اللہ پاک کی عطا ہیں، دونوں سے خوب پیار کرنا چاہئے، بالخصوص بیٹی پر زیادہ رحم کیا جائے کہ بیٹیاں محبّت کرنے والیاں ہیں۔

بیٹیوں کے فضائِل پر 4 اَحادیث

اللہ پاک کے پیارے اور آخری نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: (1):بیٹیوں کو بُرا مت سمجھو، بیشک وہ مَحَبَّت کرنے والیاں ہیں۔([3])(2):ایک حدیث شریف میں ہے: جس کے یہاں بیٹی پیدا ہو اور وہ اسے ایذا نہ دے اور نہ ہی بُرا جانے اور نہ بیٹے کو بیٹی پر فضیلت دے تو اللہ پاک  اس شَخْص کو جَنّت میں داخِل فرمائے گا۔([4]) (3):مسلم


 

 



[1]...لواقح الانوار القدسیہ ،العہد السابع و السبعون بعد المائۃ ، جلد:1،صفحہ:573۔

[2]...بخاری، کتاب الادب، باب رحمۃ الولد، صفحہ:1497، حدیث:5997۔

[3]...مسند امام احمد، مسند الشاميين،جلد:7، صفحہ:200، حدیث:17837۔

[4]...مستدرك، كتاب البر والصلة، باب من كن له ثلاث بنات ، جلد:5، صفحہ:248، حدیث:7428۔