Book Name:Reham Dili Kaise Mili

کی چیزیں ایثار کرنا سیکھ جائیں! اس روایت سے یہ بھی  مَعْلُوم ہوا کہ بیٹیوں کے ساتھ نیک سلوک کرنا، اپنی پسند کی چیزیں ان کے لئے ایثار کر دینا بڑی فضیلت کا کام ہے۔ اللہ پاک ہم سب کو توفیق عطا فرمائے، کاش! ہم بھی بچوں سے پیار کرنے والے، بالخصوص بیٹیوں پر شفقت و مہربانی کرنے والے بن جائیں۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

رحم دِلی کے متعلق  اَحَادِیثِ کریمہ

(1):بخاری شریف کی حدیث پاک ہے، پیارے نبی ،رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا: لَا يَرْحَمُ اللهُ مَنْ لاَ يَرْحَمُ النَّاسَ جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا  اللہ  پاک اس پر رحم نہیں فرماتا۔([1]) (2):ایک حدیث پاک میں فرمایا:الرَّاحِمُونَ يَرْحَمُهمُ الرَّحْمٰن جو رحم کرنے والے ہیں، اللہ رحمٰن اُن پر رحم فرماتا ہے۔([2]) (3):رحمتِ عالَم، نورِ  مُجَسَّمْ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: لَا تُنْزَعُ الرَّحْمَۃُ اِلّا مِنْ شَقِیٍّ یعنی رحمت نہیں نکالی جاتی مگر بدبخت (کے دِل) سے۔ ([3])

رحم دِلی کیسے ملے...؟

ہمیں رحم دِلی کیسے ملے گی؟ اس کے لئے ہمیں کیا کرنا چاہئے! *سب سے پہلے تو گُنَاہ چھوڑ دیں، سچّی پکّی توبہ کر لیں۔ کیونکہ گُنَاہ کرنے سے دِل سخت ہوتا ہے ، رحم دِلی کے جذبات دِل سے نکلتے ہیں*نیک اَعْمَال کَثْرت سے کیا کریں کہ نیکیوں کی برکت سے دِل صاف ہوتا ہے، دِل میں نرمی آتی ہے۔ بالخصوص قرآنِ کریم کی تِلاوت کریں،


 

 



[1]...بخاری،کتابُ التوحید ،صفحہ:1782، حدیث:7376۔

[2]... ابو داؤد، کتاب الادب،باب الرحمۃ، صفحہ:774، حدیث:4941۔

[3]... ابو داؤد، کتاب الادب،باب الرحمۃ، صفحہ:774، حدیث:4942۔