Muy e Mubarak Ke Waqiat

Book Name:Muy e Mubarak Ke Waqiat

فرشتہ بھی جانتا ہے  کہ کون کب اور کہاں مرے گا۔ جی ہاں ! حدیثِ پاک میں ہے : حضرت ابن مسعود رَضِیَ اللہ عنہ  سےروایت ہے : پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : تم میں سے ہر ایک کا مادۂ پیدائش  ماں کے پیٹ میں 40دن نطفہ رہتاہے  پھر40دن میں خون کی پھٹک پھر40دن میں لوتھڑا  پھر اللہ پاک ایک فرشتے کو  4 باتیں بتا کر بھیجتاہےتو وہ فرشتہ اس کے کام ، اس کی موت ، اس کا رزق اور بدبخت ہے یا  نیک بخت ہے سب کچھ لکھ لیتا ہےپھر اس میں روح پھونکی جاتی ہے تو اس کی قسم جس کے سِوا کوئی معبودنہیں کہ تم میں بعض جنتیوں کے کام کرتے رہتے ہیں یہاں تک کہ اس میں اور جنت میں صرف ایک ہاتھ کا فاصلہ رہ جاتا ہے کہ اچانک تقدیر میں لکھاہوا اس کے سامنے آتا ہے اور دوزخیوں کے کام کرلیتا ہے پھر وہاں ہی پہنچتاہے اورتم میں بعض دوزخیوں کے کام کرتے ہیں یہاں تک کہ اس میں اور دوزخ میں صرف ایک ہاتھ کافاصلہ رہ جاتا ہے کہ اچانک اس کی تقدیر میں لکھا ہوا سامنے آتا ہے اور وہ جنتیوں کے کام کرتا ہے پھر اس میں داخل ہوجاتا ہے۔  ( [1] )    

اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الْجَنَّۃَ الْفِرْدَوْسَ بِغَیْرِ حِسَاب

تبرک کی ترغیب

 ( 2 ) : پیارے اسلامی بھائیو ! سرورِ عالَم ، نورِ مُجَسَّم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے مُوئے مبارک تقسیم فرمائے ، اس سے دوسرا مدنی پھول یہ سیکھنے کو ملا کہ ہمارے آقا و مولا ، مُحَمَّدِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  خُود اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ  اُمّت اپنے محبوب نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم


 

 



[1]...بخاری،کتاب بدء الخلق ،باب ذکر الملائکۃ،صفحہ:824 ،حدیث:3208 ۔