Muy e Mubarak Ke Waqiat

Book Name:Muy e Mubarak Ke Waqiat

رسالے ’’163 مَدنی پُھول‘‘سےمسواک کی سنّتیں اور آداب سنتے ہیں ۔ پہلےدو فرامینِ مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ مُلاحَظہ ہوں : * دو رَکْعَت مِسواک کر کے پڑھنا بغیرمِسواک کی ستّر  ( 70 ) رَکعتوں سے اَفْضل ہے۔ ( [1] )  * مسواک کا اِستعمال اپنے لئے لازِم کر لو کیونکہ اِس میں مُنہ کی صفائی اور ( یہ ) اللہ پاک  کی رِضا کا سبب ہے۔ ( [2] )  * حضرت ابنِ عبّاس   رَضِیَ اللہ عنہمَا سے روایت ہے کہ مِسواک میں دس خُوبیاں ہیں : ( چند یہ ہیں  ) مُنہ صاف کرتی ، مَسُوڑھے کو مضبوط بناتی ہے ، بینائی بڑھاتی ، بلغم دُور کرتی ہے ، مُنہ کی بدبو ختم کرتی ، سُنَّت کے مُوافِق ہے ، فرشتے خُوش ہوتے ہیں ، رَبّ کریم راضی ہوتا ہے۔ 

 (  اعلان  )

مسواک کی بقیہ سنتیں اور آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                    صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے

جانے والے 6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں

 ( 1 ) شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ


 

 



[1] اَلتَّرغِیب وَالتَّرہِیب  ،۱/۱۰۲ ،حدیث:۱۸

[2] مُسندِ اِمام احمد بن حنبل ، ۲ /۴۳۸،حدیث:۵۸۶۹