Muy e Mubarak Ke Waqiat

Book Name:Muy e Mubarak Ke Waqiat

ہیں : صِرْف سَر پر بال رکھنا اور گردن کےبال مونڈا دینا مکروہ ہے۔ ( 3 ) : آج کل سر پر گُپَّھا رکھنے کا رواج ( Trend )  بہت زیادہ ہو گیا ہے کہ سب طرف سے بال نہایت چھوٹے چھوٹے اور بیچ میں بڑے بال ہوتے ہیں ، یہ  غیر مسلموں کی نقل اور ناجائز ہے۔ ( [1] )     

اللہ پاک ہمیں سُنّت کی محبّت نصیب فرمائے۔ کاش ! ہم سرورِ عالَم ، نورِ مُجَسَّم  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی سُنتوں پر عَمَل کرنے والے بن جائیں ، ہمارے بال ، لباس ، چلنا پھرنا ، اٹھنا بیٹھنا سب سُنّت کے مطابق ہو جائے۔

مُوئے مبارک تقسیم فرمائے

حَجَّۃُ الوِداع کا موقع تھا ، حضرت انس بن مالک رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : حضورِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم مِنیٰ میں تشریف لائے ، جَمْرَۃُ الْعَقَبَہْ پر کنکریاں ماریں پھر قربانی کرکے اپنے مکان میں تشریف لائے ، پھر  پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے حجام کو بلایا اور اپنے سر مبارک کے سیدھی طرف سے بال مبارک منڈوائے اور حضرت ابو طلحہ انصاری رَضِیَ اللہ عنہ کو عطا فرما دئیے پھر دِل کی جانِب والی طرف کے بال مبارک منڈوائے اور وہ بھی حضرت ابو طلحہ  انصاری رَضِیَ اللہ عنہ کو عنایت کئےاور فرمایا : ان تمام  بالو ں کو لوگوں میں تقسیم کردو !  ( [2] )     

مُوئے مبارک تقسیم کیوں فرمائے... ؟

علّامہ زُرْقَانی رحمۃُ اللہ علیہ   فرماتے ہیں : رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے اپنے مُوئے مبارک صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان میں اس لئے تقسیم فرمائے تاکہ وہ ان میں بطورِ برکت


 

 



[1]... بہارِشریعت،جلد:3 ،صفحہ :587،حصہ:16  ملتقطاً ۔

[2]... مسلم ،کتاب الحج،باب بیان ان السنۃ یوم النحر،صفحہ:485 ،حدیث :1305۔