Book Name:Dawat e Islami Aur Islah e Muashrah
دعوت عام کرنے اور بُرائی سے روکنےوالا مبلغ بھی بنا دیا۔
سمجھاؤ ! کہ سمجھانا فائدہ دیتا ہے
اے عاشقانِ رسول ! موقع کی نزاکت کو سمجھ کر حکمتِ عملی اور پیار محبّت سے سمجھایا جائے ، نیکی کی دَعْوت پیش کی جائے تو اس کا واقعی اَثَر ہوتا ہے ، پارہ : 27 ، سورۂ ذاریات ، آیت : 55 میں اللہ رَبُّ العَالَمِیْن فرماتا ہے :
وَّ ذَكِّرْ فَاِنَّ الذِّكْرٰى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِیْنَ(۵۵) ( پارہ : 27 ، سورۂ ذاریات : 55 )
ترجَمہ کنز العرفان : اور سمجھاؤ کہ سمجھانا ایمان والوں کو فائدہ دیتا ہے۔
علّامہ محمود آلوسی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ آیتِ کریمہ کا معنیٰ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : اے محبوب ( صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ) ! ہمیشہ وَعْظ و نصیحت کرتے رہئے کہ بےشک وعظ و نصیحت سے اِیْمان والوں کی بصیرت بڑھتی اور ایمان و یقین میں اِضَافہ ہوتا ہے۔ ( [1] )
پیارے اسلامی بھائیو ! معلوم ہوا نیکی کی دعوت دینا کسی وقت بھی نہیں چھوڑنا چاہئے ، حالات کیسے ہی ہوں ، بندہ نیکی کی دَعْوت دیتا رہے ، بُرائیوں سے منع کرتا رہے ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! اس کا فائدہ ہی ہو گا ، نقصان نہیں ہے۔
اِصْلاحِ مُعَاشرہ دِین کا بنیادی مقصد ہے
پیارے اسلامی بھائیو ! اِصْلاحِ مُعَاشَرہ دِین کے اہم اور بنیادی مقاصِد میں سے اَہَم ترین مقصد ہے۔ پارہ : 13 ، سورۂ ابراہیم ، آیت : 1 میں اللہ پاک فرماتا ہے :
الٓرٰ- كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ اِلَیْكَ لِتُخْرِ جَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ ( پارہ : 13 ، سورۂ ابراہیم : 1 )
ترجَمہ کنز الایمان : ایک کتاب ہے کہ ہم نے تمہاری طرف اتاری کہ تم لوگوں کو اندھیریوں سے
[1]... تفسیر روح المعانی ، پارہ : 27 ، سورۂ ذاریات ، تحت الآیۃ : 55 ، جز : 27 ، جلد : 14 ، صفحہ : 30۔