Book Name:Dawat e Islami Aur Islah e Muashrah
کرنے میں دعوتِ اسلامی کا کچھ نہ کچھ ساتھ دیں۔ اللہ پاک ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
پیارے اسلامی بھائیو ! بانی دعوتِ اسلامی شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتہمُ العَالِیَہ نے ہمیں ایک مدنی مقصد عطا فرمایا ہے کہ ” مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ “ یعنی ہم نے خود بھی نیک بننا ہے دوسروں کو بھی نیک بنانا ہے ، خود بھی نمازی بننا ہے دوسروں کو بھی نمازی بنانا ہے ، اس کے لئے امیر اہلسنت نے ہمیں ” 72 نیک اعمال “ میں ایک نیک عمل دیا ہے وہ یہ ہے کہ کیا آج آپ نے گھر ، بازا ، مارکیٹ وغیرہ جہاں بھی تھے وہاں نمازوں کے اوقات میں نماز پڑھنے سے قبل نماز کی دعوت دی ؟ اس نیک عمل پر اگر ہم عمل کریں گے تو خود بھی نمازی بن جائیں گے اور دوسرون کو نمازی بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی زندگیاں بدلنے والی تحریک ہے ، آپ بھی عاشقانِ رسول کی اس دینی تحریک کے ساتھ وابستہ ہو جائیے ، ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دین و دُنیا کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول ! اللہ پاک کے فضل و کرم ، اس کے پیارے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی نظرِ عنایت اور اولیائے کرام کے فیضان کی برکت سے دعوتِ اسلامی شب و روز