Book Name:Dawat e Islami Aur Islah e Muashrah
ہے۔ ( ایضا ، ص۱۶ ) * اچھے ماحول سے وابستہ ہونے پر ظاہر و باطن کی اصلاح ہوتی ہے۔ ( ایضا ، ص۱۶ ) * بُرے ماحول کواپنانے والے افراد اپنی عزت و وقار اور حیثیت کو کھودیتے ہیں۔ ( ایضا ، ص۲۶ ) * حضرت مالک بن دینار ر رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے فرمایا : جس بھائی یا ساتھی کی صحبت تمہیں دینی فائدہ نہ پہنچائے تم اس کی صُحبت سے بچو تاکہ تم محفوظ و سلامت رہو۔ ( کشف المحجوب ، باب الصحبۃ ومایتعلق بہا ، ص۳۷۴ ) * دعوتِ اسلامی کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا روح پرور ماحول عبادات و معاملات کی نگہداشت اور سنتوں کی محافظت کا جذبہ لئے ہوئے سوئے مدینہ رواں دواں ہے لہذا دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ اور نیک ماحول سے وابستہ ہونا سعادت دارین ہے۔ ( اچھے ماحول کی برکتیں ، ص۲۲ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
* کوئی شگون دل میں کھٹکے اس وقت کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابِق ” کوئی شگون دل میں کھٹکے اس وقت کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے :
اَللّٰھُمَّ لَا یَاْتِیْ بِالْحَسَنَاتِ اِلَّا اَنْتَ وَلَا یَدْفَعُ السَّیِّئَاتِ اِلَّا اَنْتَ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِکَ
ترجمہ : الٰہی تیرے سوا کوئی بھلائی نہیں لاتا اور تیرے سوا کوئی برائی دور نہیں کرتا اور گناہوں سے بچنے اور نیکی کرنے کی قوت و طاقت نہیں مگر تیری ( مدد ) سے۔ ( خزینۂ رحمت ، ص 148 )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
* اجتماعی جائزے کا طریقہ ( 72نیک اعمال )
فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : ( آخرت کے معاملے میں ) گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60