Dawat e Islami Aur Islah e Muashrah

Book Name:Dawat e Islami Aur Islah e Muashrah

اجالے میں لاؤ۔

                             معلوم ہوا؛ قرآنِ کریم کے نُزول کا ایک اہم مقصد یہ بھی ہے کہ اس کے ذریعے مُعَاشرے  ( Society ) کے افراد کو اندھیرے سے نکال کر نُور اور روشنی میں لایا جائے۔ جو کُفْر کے اندھیروں میں بھٹک رہے ہیں ، انہیں نُورِ ایمان کی طرف لایا جائے * جو گُنَاہوں کے اندھیرے میں ہیں ، انہیں نیکی کے نُور کی طرف لایا جائے * جو جہالت کے اندھیروں میں ہیں ، انہیں عِلْمِ دین کے نُور سے آراستہ کیا جائے * جو بداَخْلاقی اور بُرے کردار کے اندھیرے میں ہیں ، انہیں اعلیٰ  اَخْلاق و کردار کے  نُور کی طرف لایا جائے * جو نفسانی خواہشات کے پیروکار ہیں ، انہیں اطاعت و عبادت کے نُور کی طرف لایا جائے * جو محبّتِ دُنیا اور حِرْصِ مال کے اندھیرے میں ہیں ، انہیں فِکْرِ  آخرت کے نُور سے آراستہ کیا جائے ، غرض؛ مُعَاشرے کا ہر وہ فرد جو کسی طرح کے اندھیرے میں ہے ، اسے اندھیرے سے نکال کر نُور اور روشنی فراہم کرنا یہ نُزولِ قرآن کا اَہَم اور بنیادی مَقْصَد ہے۔  ( [1] )

دعوتِ اسلامی اور اِصْلاحِ مُعَاشرہ

پیارے اسلامی بھائیو ! آج کا دَور قُربِ قیامت کا دَور ہے ، قیامت کی بہت ساری نشانیاں پُوری ہوتی چلی جا رہی ہیں ، ہر طرف فتنے سَر اُٹھا رہے ہیں ، بےباکی بڑھتی ہی جارہی ہے ، گُنَاہوں کا سیلاب اُمنڈ آیا ہے ، ایسے حالات میں دعوتِ اسلامی الحمد للہ ! نُور کی کرن ہے * دعوتِ اسلامی فتنوں سے بھرے اس دور میں روشنیاں بانٹتی ہے * دعوتِ اسلامی


 

 



[1]... تفسیر خازن ، پارہ : 13 ، سورۂ ابراہیم ، تحت الآیۃ : 1 ، جلد : 3 ، صفحہ : 27  ماخوذاً۔