Dawat e Islami Aur Islah e Muashrah

Book Name:Dawat e Islami Aur Islah e Muashrah

ترقی کی منازل طے کرتی چلی جارہی ہے اور اس وقت اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ سو سے زائد شعبہ جات کے ذریعے  دنیا بھر کے مختلف طبقات کے لوگو ں  کو اسلام کی اصل روح سے روشناس کروا کر  دامنِ اسلام سے وابستہ کررہی ہے۔

یہ ایک حقیقت ہے کہ دعوتِ اسلامیکے دینی کاموں کی فہرست بہت طویل ہے  لہذا ضرورت محسوس کی گئی کہ کوئی ایسا پلیٹ فارم بنایا جائے جس پر دنیا بھر میںدعوتِ اسلامی کے  تحت ہونے والے دینی کاموں کی اپڈیٹس اور خبریں  تحریری صورت میں شامل کی جائیں۔

اس مقصد کے پیشِ نظر ایک شعبے کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا نام  بانیِ دعوتِ اسلامی مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکاتہمُ العَالِیَہ نے  ” دعوتِ اسلامی کے شب و  روز “ عطا فرمایا ہے۔یہ ایک ویب سائٹ ہے جس پر روزانہ کی بنیاد پر دعوتِ اسلامی کی اپ ڈیٹس اپلوڈ کی جاتی ہیں ، مدنی مذاکرے کے سوالات ، شعبہ جات کا تعارف اور دلچسپ موضوعات پر  مشتمل  اسلامی کالمز  بھی اس ویب سائٹ میں شامل کئے جاتے ہیں۔اگر آپ بھی دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے اپڈیٹ رہنا چاہتے ہیں تو ہماری  ویب سائٹ news.dawateislami.net کا وزٹ کیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اچھی صحبت کے مدنی پھول

پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! آئیے ! اچھی صحبت کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے :  ( 1 )  فرمایا : ’’اَلْمَرْءُ مَعَ مَنْ اَحَبَّ‘‘یعنی انسان اس کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت کرے۔