Dawat e Islami Aur Islah e Muashrah

Book Name:Dawat e Islami Aur Islah e Muashrah

نیکی کی دعوت عام کرتی ، بُرائیوں سے روکتی ہے * دعوتِ اسلامی  غیر مسلموں کو اسلام کی دعوت دیتی ہے ، گنہگار مسلمانوں کو نیک رستے کا مُسَافِر بناتی ہے * دعوتِ اسلامی جہالت کا اندھیرا مٹاتی ،  عِلْمِ دِین کا نُور بانٹتی ہے اور اللہ پاک کے فَضْل سے معاشرے میں اُٹھنے والی  بُرائیوں کے سامنے بند باندھتی ہے * معاشرے میں بِگاڑ کا وہ کونسا پہلو ہے ، جس کے سُدھار کی کوشش دعوتِ اسلامی نہیں کر رہی ؟ * زِندگی کا وہ کونسا شعبہ  ( Department )   ہے ، جہاں دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت کو عام نہیں کر رہی ؟

الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی ہر سَمت ہے ، زِندگی کے ہر شعبے میں ہے * سیٹھ سے لے کر مزدور تک * وکلاء ( Lawyers )  اور ججز سے لے کر ملزم تک * پولیس سے لے کر مُجْرِم تک * تاجِر  کمپنیوں سے لے کر پرچون مارکیٹ ( Retail Market )  تک * چھوٹے سے بڑے تک ، بڑے سے چھوٹے تک اللہ پاک کے فضل سے دعوتِ اسلامی کم و بیش ہر ہر شعبے میں نیکی کی دعوت عام کرتے ہوئے روشنیاں بانٹنے میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے۔

مِثالی معاشرہ اور دعوتِ اسلامی

پیارے اسلامی بھائیو ! ایک مِثَالی معاشرے کو جن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے یا یُوں کہہ لیجئے کہ ایک حقیقی اسلامی معاشرہ جن بنیادوں پر کھڑا ہوتا ہے ، اُن بنیادوں کے اعتبار سے اگر غور کریں تو ان میں سب سے اَہَم بنیادیں خوفِ خدا اور عشقِ رسول ہیں۔

اسلامی معاشرے کی  پہلی بنیاد : خوفِ خُدا

پیارے اسلامی بھائیو ! ایک حقیقی اِسْلامی معاشرے کی  پہلی اَہَم بنیادخوفِ خُدا ہے۔ جب تک دِلوں میں خوفِ خُدا پیدا نہ ہو جائے ، اس وقت تک بُرائیوں سے بچنا بہت