Book Name:Dawat e Islami Aur Islah e Muashrah
الحمد للہ ! دُنیا بھر میں لاکھوں لاکھ عاشقانِ رسول ہیں جو نیک اعمال کا رسالہ بھرتے اور اس ذریعے سے اپنا جائِزہ لے کر اپنی اِصْلاح کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔ اللہ پاک کے فَضْل سے آج کے دَور میں یہ دعوتِ اسلامی کا ممتاز کارنامہ ہے کہ دعوتِ اسلامی نے لاکھوں لاکھ عاشقانِ رسول کو عملی طَور پر اپنی اِصْلاح کی فِکْر کرنے والا بنا دیا ہے۔
یومِ دعوتِ اسلامی کی دُھوم دھام
پیارے اسلامی بھائیو ! 2 ستمبر کو یومِ دعوتِ اسلامی ہے ، 2 ستمبر 1981 ء کو دعوتِ اسلامی کا آغاز ہوا تھا ، الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی 42سال کے عرصے میں جتنے عظیم کارنامے سر انجام دے چکی ہے ، ان سب کا بیان اس مختصر وقت میں نہیں ہو سکتا ، یومِ دعوتِ اسلامی کے موقع پر مدنی چینل کی خصوصی نشریات ( Special Transmission ) دیکھئے ! آپ کو معلوم ہو گا کہ آپ کی دعوتِ اسلامی کس کس انداز سے دُنیا بھر میں دِین کی خدمت کرنے میں مَصْرُوف ہے۔
اللہ پاک دعوتِ اسلامی کو مزید عُرُوج عطا فرمائے ، دعوتِ اسلامی پر اور دعوتِ اسلامی والوں پر ، بالخصوص بانئ دعوتِ اسلامی شیخِ طریقت ، امیر ِاہلسنت دَامَتْ بَرَکاتہمُ العَالِیَہ پر کروڑوں رحمتوں کا نزول فرمائے۔ بےشک اس دَور میں دعوتِ اسلامی کا دینی ماحول اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے ، اس پر جتنا شکر ادا کریں کم ہے ، یومِ دعوتِ اسلامی کے موقع پر شکرانے کے نوافِل ادا کیجئے ! بلکہ کیا ہی اچھا ہو کہ ہم دعوتِ اسلامی کا دینی ماحول مُیَسَّر آنے کے شکرانے میں مدنی قافلوں کے مُسَافِر بنیں ، سنتیں سیکھیں اور نیکی کی دعوت عام