Book Name:Dawat e Islami Aur Islah e Muashrah
اَدَب آداب ، نہ دوسروں کے حقوق کا پاس و خیال۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ اِصْلاحِ معاشرہ کے لئے عِلْمِ دین کتنا ضروری ہے۔
دعوتِ اسلامی اور فروغِ عِلْمِ دین
اب ذرا دیکھئے ! دعوتِ اسلامی کس کس انداز سے معاشرے میں عِلْمِ دین عام کرنے کے لئے کوشاں ہے : دعوتِ اسلامی کا شعبہ ہے : مدرسۃ المدینہ : یہاں بچوں اور بچیوں کو صحیح تَلَفُّظ کے ساتھ حِفْظ و ناظرہ قرآنِ کریم کی مفت تعلیم دی جاتی ہے * مدرسۃ المدینہ بالغان و بالغات : یہاں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو درست تلفظ کے ساتھ قرآنِ کریم کی تعلیم دی جاتی ہے * جامعۃ المدینہ : یہاں طلبہ و طالبات کو درسِ نظامی ( یعنی عالِم و عالِمَہ کورس ) کروایا جاتا ہے اور دیگر علومِ دینیہ سکھائے جاتے ہیں * فیضان آن لائِن اکیڈمی؛ جس میں حفظ و ناظرہ قرآنِ کریم ، درسِ نظامی ( عالِم کورس ) ، 30 سے زائد آن لائن کورسز ( اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو ) کروائے اور دیگر علومِ دینیہ آن لائن سکھائے جاتے ہیں * ہفتہ وار سُنّتوں بھرا اِجْتماع ، ہفتہ وار مدنی مذاکرہ : شیخِ طریقت ، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتہمُ العَالِیَہ ہر ہفتے کی رات مدنی چینل پر براہِ راست ( Live ) مدنی مذاکرہ فرماتے ( یعنی دُنیا بھر سے عاشقانِ رسول کے سوالوں کے جواب دیتے ) ہیں ، اللہ پاک کے فَضْل سے مدنی مذاکرہ شریعت و طریقت ، عِلْمِ ظاہِر و عِلْمِ باطن سیکھنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
ایک موبائل ایپلی کیشن ہے : Dawateislami Digital Services ( دعوتِ اسلامی ڈیجیٹل سروسز ) ، یہ ایپلی کیشن اپنے موبائل میں انسٹال کیجئے ! دعوتِ اسلامی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کیسے عِلْمِ دین عام کر رہی ہے ، اس میں تمام تفصیل اور دعوتِ اسلامی کی ساری ایپلی