Book Name:Asmani Kitabain Aur Farooq e Azam
فرمایا : بے شک ابھی جبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلَام میرے پاس آئے اور عَرْض کیا : یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! آپ کا جو بھی اُمّتی آپ پر ایک بار درود شریف پڑھے گا ، اللہ پاک اس پر 10 رحمتیں بھی نازِل فرمائے گا اور 10 درجات بھی بلند فرمائے گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ( [1] ) اے عاشقانِ رسول ! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے ! مثلاً نیت کیجئے ! * عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا * دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا * اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا * جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
آسمانی کتابیں اور فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ
پیارے اسلامی بھائیو ! صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی نرالی شان ہے ، دیکھئے ! ہم جب دُنیا میں آئے نہیں تھے ، اس وقت ہمیں کوئی نہیں جانتا تھا ، ہمیں کسی نے خواب میں بھی نہیں دیکھا ہو گا ، پھر جب ہم دُنیا میں آگئے ، تب بھی گھر والے ، عزیز رشتے دار اور چند اَہْلِ محلّہ ہی ہمیں جانتے تھے ، اب جب ہم بڑے ہو گئے ، اب بھی ہمارے جاننے والے تھوڑے سے